::: کچھ مخصوص جانوروں کے قتل کے حکم والی حدیث شریفہ پر اعتراض کا
علمی جائزہ :::
"""صحیح سُنّت شریفہ کے اِنکاریوں کے اعتراضات
کی ٹارگٹ کلنگ """
بِسمِ اللَّہِ الرِّحمٰنِ الرِّحیم،،،،،،،،،،،،،،،،،،
،،،،،،،،، تمام محترم و مؤقر قارئین سے گذارش ہے کہ یہ کتاب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحیح ثابت شُدہ احادیث پر کیے گئے کچھ جھوٹےاعتراضات
کا علمی جائزہ ہے ، جو کہ ان اعتراضات کی نسبت کافی طویل ہو گا ، اوراِن شاء اللہ اِسلامی
علوم کے مطابق مقبُول یعنی قُبُولشُدہ علمی قوانین و قواعد کے مطابق ہو گا ، اور
بحث برائے بحث کے انداز میں نہیں بلکہ اِسلامی علوم کے مطابق مقبُول قوانین و
قواعد کے مطابق تحقیق کے انداز میں ہو گا ،
لہذا عین ممکن ہے کہ ایک ہی نشست میں پڑھنے سے درست
طور پر سمجھا نہ جا سکے ، لہذا جس قاری کو ذہنی تھکاوٹ یا بیزاری محسوس ہو وہ اِس
مضمون کو رک رک کر پڑہے ،
تحمل اور تدبر کے
اس کا مُطالعہ فرمایے ، اور اِسلامی علوم کے وہ قواعد اور قوانین جو ہمیشہ سے پوری
اُمت کے اِماموں کےہاں معروف اور مقبُول ہیں اس پر اسے پرکھیے ، کہ یہ میری یا کِسی
شخص کی ذاتی سوچوں اور بے پر اُڑتے ہوئے پراگندہ خیالات پر مبنی نہیں ہو گا ، باذن
اللہ ، جس قاری کے دِل یا دِماغ میں کِسی معتبر قاعدے اور قانون کے مطابق کوئی
اعتراض ، اشکال یا سوال ہو ،تو وہ ضرور سامنے لائے ، لیکن ایک اچھے مسلمان والے اِخلاق و کلام کے
مطابق ، اگر کوئی مسلمان نہیں تو بھی ایک اچھے اخلاق والے اِنسان کے مطابق کِسی کے
بھی اعتراض ، اشکال یا سوال کو خوش آمدید
کہتا ہوں ، بدتمیزی اور بدتہذیبی اور بازاری انداز کلام میں کِسی کی بات کا کوئی
جواب نہیں دوں گا ، اِن شاء اللہ العزیز القدیر ،، ،،،،،،،،،،،،،،،،،
مکمل کتاب کے مطالعہ ، اور برقی نسخہ کے حصول کے لیے درج ذیل ربط کی زیارت فرمایے :
،،،،پڑھیے اور پڑھایے ، اِن شاء اللہ
خیر کا سبب ہو گا ،،،
والسلام علیکم۔
No comments:
Post a Comment