۰ ۰۰ رمضان
میں عملی مُسلمان بنیے ۰۰۰
:::::::
بہت خوش دِلی اور اِیمانی جذبے کی
توانائی کے ساتھ اللہ کی رحمتوں کے اس مہینے کا استقبال کیجیے ، یقین رکھیے کہ
دُنیا بھر کے مہمانوں سے بڑھ کر بزرگی اور فوائد والا ہے ، لہذا اللہ اور اس کے
رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مکمل غیر مشروط تابع فرمانی کے ذریعے اس کی
خوب خاطر مدارت کیجیے،
یاد رکھیے کہ اللہ کے نافرمان اور کمزور اِیمان
والوں کو اس مہینے کی آمد اِیمانی طور پر پریشان
کرتی ہے ، اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس مہینے میں اللہ کی رحمتوں اور برکتوں
کو حاصل کرنے کی بجائے انہیں دنیاوی تجارت
کے فوائد حاصل کرنے میں لگ جاتے ہیں ، آپ خود کو ان کی صفوں میں شامل ہونے سے
بچایے اور اس مہینے میں کیے جانے والے
اعمال کو دنیا کی کمائی کا بٹہ مت لگنے
دیجیے ،
:::::::
رمضان کے پہلے ہی لمحے سے کسی تردد ،
پریشانی اور کمزوری کے بغیر یہ نیت پکی کر لیجیے کہ آپ نے اس برکتوں والے مہینے کے
ہر ایک لحظہ سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے ،
:::::::
اپنے اِرد گِرد کے ماحول کو اللہ کی
عبادات کے لیے تیار کیجیے ، اور ہمیشہ اس ماحول کو برقرار رکھیے ،
:::::::
اللہ کی کتاب کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط
کیجیے کہ وہ اللہ کی طرف مکمل ہدایت پر مشتمل تحفہ ہے ، آگے بڑھ کر اس تحفے
کو عملی طور پر اپنایے ، عملی طور پر اس
کی حفاظت کیجیے اسے اپنی زندگیوں پر مسلط کر لیجیے اور کبھی خود سے دُور مت ہونے
دیجیے ،
:::::::
اپنے رشتہ داروں سے تعلق داری مضبوط کیجیے
، جہاں کہیں کوئی کمزوری تو اسے دُور
کیجیے،کوئی دڑاڑ ہے تو اسے نیکی سے بھر دیجیے ،
:::::::
خود کو ، اپنے اہل خانہ و خاندان کو اور
اپنے ارد گِرد والوں کو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت پر مائل رکھیے ،
:::::::
اپنی معاشرتی اور معاشی ذمہ داریوں کو
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مقرر کردہ حدود میں رہتے
ہوئے پورا کرتے رہیے ، روزے کی آڑ میں اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل میں کمی مت کیجیے
،
ان چند باتوں پر عمل کرتے ہوئے آپ نہ صرف اپنی ، اپنے اہل
خانہ و خاندان کی بلکہ ساری ہی اُمت کی خیر کے اسباب میں سے ہو جائیں گے ۔
اس مضمون
کا برقی نسخہ درج ذیل ربط پر میسر ہے
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔