Wednesday, December 31, 2014

میلاد النبی (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم) منانے کے بارے میں ایک تحقیقی مُطالعہ



فہرست مضامین
نمبر شمار
موضوع
صفحہ
1
مقدمہ ( جِسے أکثر پڑھنے والے نظرانداز کر دیتے ہیں )
۴
2
تیسرے اصدار کا مقدمہ
۵
۳
چوتھے اصدار کا مقدمہ
۶
۴
احکام ءِ شریعت جاننے کی کسوٹیاں
۷
۵
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجت
۹
۶
رسو ل اللہ صلی اللہ علیم وعلی آلہ وسلم سے محبت کا تقاضا
۱۰
۷
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کے دلائل (اجمالی طور پر)۔
۱۲
۸
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی پہلی دلیل اُسکا جواب ۔
۱۴
۹
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی دوسری دلیل اُسکا جواب۔
۱۸
۱۰
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی تیسری دلیل اور اُسکا جواب۔
۱۹
۱۱
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی چوتھی دلیل اور اُسکا جواب۔
۲۰
۱۲
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی پانچویں دلیل اور اُسکا جواب۔
۲۱
۱۳
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی چھٹی دلیل اور اُسکا جواب۔
۲۳
۱۴
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی ساتویں دلیل اور اُسکا جواب۔
۲۴
۱۵
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی آٹھویں دلیل اور اُسکا جواب۔(اضافی فائدہ ، خواب کی شرعی حیثیت )
۲۶
۱۶
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی نویں دلیل اور اُسکا جواب۔
۲۸
۱۷
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی دسویں دلیل اور اُسکا جواب۔(اضافی فائدہ ، بدعتِ حسنہ اور سیئہ کے فلسفے کا بیان )
۲۹
۱۸
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی گیارہویں دلیل اور اُسکا جواب
۳۱
۱۹
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم منانے والوں کی بارہویں دلیل اور اُسکا جواب۔
۳۳
۲۰
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم منانے والوں کی تیرہویں ( فلسفیانہ )دلیل اور اُسکا جواب
۳۳
۲۱
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا آغاز (تاریخ )۔
۳۴
۲۲
ایک ضروری بات
۳۶
۲۳
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی شرعی حیثیت۔
۳۶
۲۴
آخری بات۔
۳۹
۲۵
مُلحق رقم۱ ( نظم '' ' میم نامہ ''' ) 
۴۰
۲۶
مُلحق رقم ٢ ( نظم ''' وہ اور تُم ''' )
۴۵


    ربیع الاول اللہ کی طرف سے مقرر کردہ مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے ، جِس کے بارے میں قُرآن اور سُنّت میں کوئی فضلیت نہیں ملتی ، لیکن ہمارے معاشرے میں اِس مہینہ کو بہت ہی زیادہ فضلیت والا مہینہ جانا جاتا ہے اور اِس کا سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ اِس ماہ کی بارہ تاریخ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی ، اور پھر اِس تاریخ کو عید کے طور پر ''' منایا ''' جاتا ہے ، اور یہ ''' عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ''' منانے کے لئیے کیا کیا جاتا ہے وہ کِسی سے بھی پوشیدہ نہیں ، سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اِس عید میلاد کی اپنی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اور اِس میں کئیے جانے والے کاموں کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
    کچھ عرصہ پہلے میں نے اِس موضوع پر ایک مضمون لکھ کر برقی ڈاک کے ذریعے نشر کِیا تو چند لوگوں کی طرف سے اُس پر اعترضات کیئے گئے اور کچھ باتیں سوالاً لکھ کر بھیجی گئی ، اللہ سُبحانہ تعالیٰ کی عطاء کردہ توفیق سے میں اُن کے جواب اِرسال کئیے ، مگر سوال کرنے والوں کی ہمت ساتھ نہ دے پائی اور میری طرف سے چار جوابات کی بعد ہی اُنہوں نے مزید خط و کتابت سے معذرت کر لی ، بہر حال اُن کے اعتراضات کا یہ فائدہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اِس موضوع پر علمی اور تحقیقی مواد اکھٹا کرنے کی توفیق عطاء فرمائی ، اور مزید یہ کہ میں اُس تمام مواد کو ایک کتاب کی شکل میں تیار کر سکوں ، جو اب آپ کے ہاتھ ہے ، الحمدُ للہ تعالیٰ ،
    مُناسب معلوم ہوتا ہے کہ اِس ''' عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ''' کی تاریخ اور شرعی حیثیت کے بارے میں بات کرنے سے پہلے میں اُن لوگوں کے دلائل کا ذِکر کرتے ہوئے اُن دلائل کا جواب دوں جو لوگ ''' عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ''' کو ایک شرعی کام قرار دیتے ہیں اور اِسکے کرنے پر بڑے بڑے اجر و ثواب بیان کرتے ہیں ۔ کافروں کی نقالی کرتے ہوئے جو لوگ یہ ''' عید ''' مناتے ہیں اُنکے پاس کُچھ ایسی باتیں ہیں جِن کو وہ اپنی دلیل کے طور پر بیان کرتے ہیں ، اور اُن باتوں کو بُنیاد بنا کر اپنی اِس ''' عید ''' کو نیکی اور محبتِ رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا نام دیتے ہیں ، اور لوگوں کو گمراہ کرنے کےلیئے مندرجہ ذیل آیات ، احادیث اور منطقی دلائل کا سہارا لیتے ہیں ، پہلے اُن لوگوں کے دلائل کا اجمالی ذِکر کروں گا اور پھر ہر ایک دلیل کا الگ الگ جواب اِن  شاء اللہ تعالیٰ ، اگر کِسی پڑھنے کے ذہن و دِل میں کوئی اور سوال یا شک ہو تو بلا تردد رابطہ قائم کرے ، یہ کتاب ہر مُسلمان کے لئیے ہے ، جِس کا جی چاہے اِس کے نسخے کر کے اِسے تقسیم کر سکتا ہے لیکن کِسی بھی قِسم کی کمی یا زیادتی کے بغیر ، اللہ تعالیٰ اِسے میرے نیک اعمال میں قبول فرمائے ۔
    عادِل سُہیل ظفر
    ١٤٢٦ / ٢ / ٢٣ ہجری
     04/04/2005 عیسوی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

          کچھ دِن پہلے ایک ویب سائٹ www.pak.net پر عید میلاد النبی کا موضوع شروع کیا گیا ، میرے ایک دو مراسلات کے جواب میں کچھ بھائیوں نے وہی دلائل ارسال کیے جِن کا جواب میں اِس کتاب میں تیار کر چکا تھا ، پس میں نے ایک ایک دلیل اور اُس کا جواب ایک ایک مراسلے کی صورت میں ارسال کرنا شروع کر دِیا ، پڑہنے والے بھائی شایدسرسری طور پر پڑہتے اور وہی دلائل جِن کے جواب بھیجتا رہا ، کئی بار دہراتے رہے ، اُن میں سے دو تین باتیں کچھ نئی تِھیں ، جِن کا ذِکر و جواب سابقہ اصدارمیں شامل نہیں تھا ، میں نے مُناسب خیال کیا کہ اب اِس نئے اصدار میں اُن کا جواب بھی شامل کر دوں ، اور اللہ کی عطاءکردہ توفیق سے اُن کا جواب اِس تیسرے اصدار میں دلیل ۱۱ ، اور دلیل ۲۱ اور اُنکے جواب کی صورت میں شامل ہے ،
          اللہ تعالیٰ میرے اِس عمل کو قُبُول فرمائے ، میری اور میرے تمام مُسلمان بھائی بہنوں کی ہدایت اور اُس ہدایت پراستقامت کا سبب بنائے ، اور دِین دُنیا اور آخرت کی خیر و کامیابی کا سبب بنائے۔
عادِل سُہیل ظفر  ،
 20/ 1/1429 ہجری  ،
28/01/2008 عیسوی
 چوتھے اصدار کا مُقدمہ 
اس چوتھے اصدار  میں دو محترم بھائیوں کی تجویز پر تین مضامین شامل کیےجا رہے ہیں ، ان میں سے دو کی شمولیت کا مقصد اس با ت کو واضح کرنا اور ان شاء اللہ سمجھنا  ہے کہ عید میلاد والا یہ معاملہ  اور ہر دِین سے متعلق ہر ایک معاملہ سمجھنے اور اس سے متعلقہ مسائل و احکام سمجھنے کے لیے اللہ نے ہمارے لیے کچھ کسوٹیاں مقرر فرما کر ان کے استعمال کا طریقہ بھی مقرر فرما دیا ہے ،
اگر ہم دینی مسائل  کو  اللہ کی مقرر کردہ  کسوٹیوں  کے مطابق ، اور اللہ کی مقرر کردہ  کسوٹیوں  کو اللہ کے مقرر کردہ طریقے کے مطابق استعمال کر کے نہ سمجھیں تو سوائے گمراہی کے اور کچھ نہیں ملتا ، جس کی ایک بڑی مثال یہی " میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم " ہے ،
اور اس کے علاوہ ایسے مسائل کا ایک انبار ہے جنہیں اللہ کی مقرر کردہ ان کسوٹیوں پر پرکھنے کی بجائے فلسفے ، علم الکلام ، منطق ، عقل، ذاتی سوچ و فکر ، وغیرہ کے مطابق سمجھنے کی کوشش میں اختلافی اور گویا کہ کبھی حل نہ ہوسکنے والے مسائل بنا دیا گیا ہے ،
اور تیسرے مضمون کی شمولیت کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کا تقاضا ان کی مکمل ، بلا مشروط کسی حیل و بہانے  اور کسی تاویل کے بغیراطاعت ہے ، نہ کہ صرف اُن کی محبت کا  دعویٰ کرتے ہوئے اللہ اور  اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرامین  کی خلاف ورزی کرنا ،
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں ہر گمراہی سے محفوظ رکھے ،
                                                                   عادِل سُہیل ظفر
 12 / 3/1431ہجری  ،،،،،  15/02/2010 عیسوی
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکمل کتاب کے مطالعے اور برقی نسخہ کے نزول کے لیے درج ذیل ربط پر تشریف لایے :




Thursday, December 18, 2014

::::: إِیصال ثواب اور اُس کی حقیقت :::::

 إِیصال ثواب اور اُس کی حقیقت

ایصال ثواب کے مروجہ طریقوں کا قرآن و سنت کی روشنی میں جائزہ
فہرست مضامین
پیش لفظ (مُقدمہ) 3
دوسرے اصدار کا مقدمہ. 6
اِیصالِ  ثواب  کے  مرو جہ  طریقوں  کی  حقیقت  اور  اُنکا  حُکم 7
::: دو  اہم  سوال ::: 7
علِم  غیب  کا  تعارف.. 8
پہلے سوال کا جواب ::: 11
دوسرے سوال کا جواب ::: 14
حاصلِ  مطالعہ::: 18
میت کو فائدہ دینے والی چیزیں. 19
(1):دُعاء 19
(۲) میت کی جائز نذر کو پُورا کرنا 20
22
::::: نذر  کے بارے میں  کچھ  أہم وضاحتیں ::::: 23
فرض اور نذری روزے کے بارے میں ایک غلط فہمی کا  ازالہ. 25
(۱) پہلی دلیل.. 25
(۲)  دوسری  دلیل.. 26
(3)میت کا قرض ادا کرنا (اُس کا ولی کرے یا کوئی بھی مُسلمان) 28
(1) پہلا  مسئلہ... 28
(2) دوسرا    مسئلہ... 30
(3) تیسرا    مسئلہ... 3
::::: دو  أہم  باتیں ::::: 35
(4) (صالح )نیک  اولاد  کے  نیک  اعمال. 36
:::::   یاد  رکھنے  کی  دو  باتیں  ::::: 39
(5)جاری رہنے والی نیکیاں اور صدقات جو مرنے والے چھوڑ گیا. 42
رائی  کا  پہاڑ 44
موت  سے  متعلقہ  امور  کی  بِدَعات  اور  غلط  عقائد. 49
::::: ( 1 ) نزع (جان نکلنے)  کے  وقت  کی  بِدَعات  اور  غلط  عقائد    ::::: 49
::::: ( 2 ) موت سے لے کر غُسل   کے  وقت  کی  بِدَعات  اور  غلط  عقائد    ::::: 50
::::: ( 3 ) مُردے کے غُسل سے متعلق بِدَعات  اور  غلط  عقائد    ::::: 53
:::::   (  4  )  تکفین سے متعلق بِدَعات  اور  غلط  عقائد  ::::: 54
:::::   (  5  )  جنازہ لے کر چلتے وقت کی  بِدَعات  اور  غلط  عقائد  ::::: 54
:::::   (  6  )  نمازءجنازہ سے متعلق  بِدَعات  اور  غلط  عقائد  ::::: 58
:::::   (  7  )  کفن اور دفن متعلق  بِدَعات  اور  غلط  عقائد  ::::: 59
:::::   (  8  )  تعزیت متعلق  بِدَعات  اور  غلط  عقائد  ::::: 61
:::::   (  8  ) قبروں کی زیارت سےمتعلق  بِدَعات  اور  غلط  عقائد  ::::: 64
::::: خصوصی وضاحت ::::: 77
مُلحق رقم 1 ::: مسلمانوں کی قبروں کی تعظیم کی حُدود::: 78
مُلحق رقم 2 ::: خلیل ، اور حبیب  کا فرق ::::: 83




پیش لفظ (مُقدمہ)

أعوذُ باللَّہِ مِن الشیطٰانِ الرَّجِیم و مِن ھَمزِہِ و نفخہِ و نفثِہِ
بِسمِ  اللَّہِ  الرَّحمٰنِ  الرَّحِیم
اِنَّ  اَلحَمدَ  لِلِّہِ  نَحمَدُہٗ  وَ  نَستَعِینُہٗ  وَ  نَستَغفِرُہٗ  وَ   نَعَوُذُ  بَاللَّہِ  مِن  شُرُورِ  أنفُسِنَا  وَ مِن سِیَّئاتِ أعمَالِنَا، مَن یَھدِ ہِ اللَّہُ  فَلا مُضِلَّ  لَہُ وَ  مَن  یُضلِل ؛ فَلا  ھَاديَ  لَہُ ، وَ أشھَدُ  أن لا  إِلٰہَ  إِلَّا  اللَّہُ  وَحدَہُ  لا شَرِیکَ  لَہُ ، وَ  أشھَدُ  أنّ َمُحمَداً  عَبدہٗ  وَ  رَسُولُہٗ ۔
﴿یَا أیُّھا الذَّینَ  آمَنُوا  اتَّقوا  اللَّہَ  حَقَّ  تُقاتِہِ  وَ  لا  تَمُوتُنَّ  إِلَّا  وَ أنتُم  مُسلِمُونَ
﴿یَا أیُّھا  النَاسُ  اتَّقُوا  رَبَّکُم  الَّذی  خَلَقَکُم  مِن نَفسٍ  وَاحِدَۃٍ   وَ  خَلَقَ  مِنھَا زَوجَھَا وَ  بَثَّ  مِنھُمَا  رِجَالاً  کَثِیراً  وَ  نِسا ءَ  وَ  اتَّقُوا  اللَّہ َ  الذَّی تَسَاءَ لُونَ  بِہِ  وَالأرحَامَ  إِنَّ   اللَّہَ  کَانَ  عَلِیکُم  رَقِیباً
﴿یَا أیُّھا الذَّینَ آمَنُوا اتَّقُوا  اللَّہَ وَ قُولُوا قَولاً سَدِیداً O یُصلح لَکُم أعمَالَکُم وَ یَغفِر لَکُم  ذُنُوبَکُم وَ مَن یُطِعِ  اللَّہَ  وَ رَسُولَہٗ فَقَد فَاز َ فَوزاً  عَظِیماً
أ مَا  بَعدُ  ؛  فَإنَّ أصدَق َ الحَدِیثِ  کِتَابُ اللَّہِ ، وَخیرَ الھُدٰی ھُدٰي مُحمَّدٍ صلی اللَّہ علیہ وعلی آلہ وسلم  ، وَ شَرَّ  الأمُورِ  مُحدَثَاتُھَا  ،  وَ  کَلَّ  مُحدَثَۃٍ  بِدَعَۃٌ،   وَ  کُلَّ  بِدَعَۃٍ ضَلالَۃٌ ،  وَ  کُلَّ  ضَلالۃٍ  فِی  النَّارِ ـ   
   اِن  اِلفاظ  کو  خُطبۃُ الحاجہ کہا  جاتا ہے  اور  یہ  وہ  اِلفاظ ہیں جِن  سے رَسولُ  اللہ  صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم   اپنے  خُطبات ،  دروس  ،  اور  وعظ  کا  آغاز  فرمایا  کرتے  تھے  ،  رسولُ  اللہ  صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم   کے  اُسوہِ  حسنہ پر عمل کرتے ہوئے  میں  بھی اپنی  بات کا  آغاز  اِسی  خُطبہ سے کر  رہا  ہوں  شیخ  الاسلام  ابن  تیمیہ  رحمہُ  اللہ کا فرمان  ہے کہ """یہ  خُطبہ  نظامِ  اِسلام  اور  ایمان  میں  گِرہ  کی   حیثیت  رکھتا  ہے """مگر  افسوس  کہ ہمارے  نظامِ  زندگی  میں  جو  جو  گِرہ  اللہ  اور   رَسُولُ  اللہ  صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم   نے  لگائی  اُنہیں  ہم  کھولے  جا  رہے  ہیں  اور  جو  جو  دُشمنانِ  دین  نے  لگائی  ہیں  اُن  پر  پُھونک  پُھونک کر  ہم  اُنہیں  پکا  کیے جا  رہے  ہیں ،  کھولنا  تو  درکنار  کھولنے کا  ذِکر  بھی  گوارا  نہیں  کرتے  ۔
    ہماری  اُمت  پر  آنے  والی مصیبتوں  میں سے ایک  بہت  بڑی  مصیبت  یہ ہے کہ ہمارے  بہت  سے  دینی  مسائل  اور  بہت  سے  معاشرتی معاملات  کی شکلیں  بگاڑ  کر  ہماری  زندگیوں میں  اُنہیں  رائج  کر  دیا  گیاہے ،  اور  ہماری  اکثریت ،  جہاں کہیں  سے ،  جو  کُچھ ،  جِس  حالت میں بھی  مِل  رہا  ہے  اُسے  بِلا  حیل  و  حُجت  قبول  کر  کے  اُس  پہ  عمل کیے  چلی  جا  رہی  ہے ،  یہ  دیکھے اور سوچے  بغیر کہ جو   کُچھ  دین  اور  اِسلام کے  نام  پر  ہمیں  دیا  جارہا  ہے کیا  واقعتًا  یہ  دینِ  اِسلام میں  سے  ہے  بھی  یا نہیں  اور  جِس  کے پاس جو   کُچھ ہے  اُس کی  سچائی   کی چھان  بین  کیے  بغیر  وہ  اُس  پر  خوش  اور  راضی  ہے  جیسے کہ  اللہ  تعالیٰ نے  گروہ  بندی  اور  جماعت  بندی  کی  مذمت  کرتے  ہوئے  فرمایا  :
﴿کَلُّ  حِزبٍ  بِمَا  لَدِیھِم فَرِحُونَ::: اور  ہر  گروہ  اُس  پر خوش ہے  جو  کُچھ  اُس  کے  پاس  ہےسُورت   الروم/ آیت 36، 
اور  اِس سے  بڑھ کر مصیبت  یہ ہے   کہ  ﴿وَ إِذا قِیلَ  لَھُم  اتَّبِعُوا مَا أنزَلَ اللَّہُ  قَالُوا  بَل نَتَّبِعُ مَا ألفَینَا عَلِیہِ اَبَآءَ نَا :اَوَ  لَو کَانَ اَبَآؤُ ھُم لَا یَعقِلُونَ شِیئاً وَ لَاھُم یَھتَدُونَ:::اور جب  اُنہیں  کہا  جاتا ہے کہ جو  کُچھ  اللہ نے  نازل  کیا  ہے  اُسکی  اِتباع  (اُس  پر عمل ) کرو  تو (یہ )کہتے  ہیں کہ ہم  تو  اُسکی  اِتباع  (اُس  پر عمل )کریں  گے  جِس  پر ہم  نے  اپنے  آبا ءَ  و  اجداد  (بڑے  بزرگوں )کو  پایا  ہے  ،   خواہ  اُن  کے  آبا ءَ و  اجداد(بڑے ،  بزرگ  )نہ  تو  کوئی سمجھ  رکھنے  والے  ہوں  اور  نہ  ہی  ھدایت  یافتہ ہوں؟   سُور ت  البقرہ   /  آیت  170،
اللہ  تعالیٰ  کے  اِس  فرمان کے  عملی  نمونے  آج  بھی  ہمیں اپنے  اِرد  گِرد  نظر آتے  ہیں   ،    اللہ  تعالیٰ  ہم  سب  کو  ہر  گُمراہی  سے  محفوظ  رکھے  ۔ 
اِیصالِ  ثواب بھی  اِن   بگاڑ  دیے گئے مسائل میں  سے  ایک مسئلہ ہے  اور  حسبِ  عادت  اِس  مسئلے  کو  بھی اندھی تقلید  اور  آبا ء  و  اجداد کی  پیروی  کی  بُنیاد  پر  اِختلافی  اور  نزاعی مسئلہ  بنا  لیا  گیا  ہے ،  اگر  دِل  و  دماغ  سے  تعصب  کی پٹی  اُتار  کر تحقیقی  نظر سے  دیکھا  جائے  تو معلوم ہوتا  ہے کہ یہاں بھی  بہت  سے  دوسرے مسائل  کی  طرح  اصل  میں  کوئی  اِختلاف ہے نہیں ،  بلکہ  اِختلاف  پیدا  کر لیا  گیا ہے ،  کِسی  چیز کو  اُس  کی  اصل جگہ  سے  ہٹا  کر  کِسی اور جگہ  پر  پُہنچا  دینا  بھی  ہمارے  دینی مشغلوں میں سے  ایک  مشغلہ  ہے  ،  اور  یہ  ِ شر ہے  ،  کیونکہ  خیر  اور  شر  کی  تعریف  یہ  کی  گئی  ہے   """   کِسی  چیز  کو  اُس  کی  درُست  جگہ  پر  رکھنا خیر ہے  اور  غلط جگہ  پر  رکھنا  شرّہے   """،
  اِسی  شرّ    کا   شِکار  ہو  کر  اِیصالِ ثواب کو  بھی  اُس کی  جگہ  سے  اُٹھا  کر  کہیں کا  کہیں  پُہنچا  دیا  گیا  ہے  ،
  اب  حالت  یہ  ہو  چُکی ہے کہ نہ تو  مرنے  والے  کو  چین  سے  مرنے  دیا  جاتا  ہے یعنی  مرنے  سے  پہلے  ہی  اُسے  اپنے  لیے  ایصالِ ثواب  کے انتظامات میں مشغول کر  دیا  جاتا  ہے ،  اور  نہ  ہی  مرنے  کے  بعد  مُردے  اور  اُسکے  لواحقین کو آرام  یا  سکُون  پُہنچایا  جاتا  ہے  بلکہ ایسے  کام کرنے  اور کروانے  کا  چلن ہو گیا ہے جِن  کا کوئی  فائدہ نہیں ہوتا ،  نہ  ہی  آگے  جانے  والوں  کو  اور  نہ  ہی  پیچھے  رہ جانے  والوں  کو ، البتہ  یہ  کام کروانے  والے  کُچھ  دُنیاوی  فائدہ  ضرور حاصل کر لیتے ہیں ، کھانے  پینے کو  مزے  دار  چیزیں  مِل جاتی  ہیں ، کپڑے  لتّے  کا  بھی  کُچھ  اِنتظام  ہو  جاتا  ہے ،  اور  بسا  اوقات  نقد  بھی  مل جاتا  ہے ،  بلکہ  وہ  لوگ  جو  دوسروں  سے  یہ  کام  کرواتے  ہیں  اُنکا  مقصد تو  یہی  ہے کہ نقد  دیا  جائے،  کُھل  کر  مُدعا  بیان  کر  نہیں  سکتے   لہذا  فرماتے  ہیں کہ """سب  سے  افضل  اور  بہتر  صورت  تو یہی  ہے  کہ مستحقین  کو  نقد  تقسیم  کر  دیا  جائے  کیونکہ  نہ معلوم  اِنہیں کیا  ضرورت  ہے  """،ولا حول ولا قوۃ الا باللہ ، وھوَ المُستعان و إلیہ اشتکی،
یہ افسوسناک فتویٰ  ایک بڑے معروف عالم  کا  ہے  ، جنہیں مفتی، بلکہ  ایک زمانے میں مُفتی اعظم  ہونے کا اعزاز بھی مہیا تھا ،
کوئی  پُوچھے  تو  کہ افضل  اور  مفضُول  ،  بہتر  اور  کمتر ،  میں  فرق  کرنے  کے  لیے  کون  سا  پیمانہ  اِستعمال  کر کے  اِس  قِسم  کے  فتوے  دیے  جاتے  ہیں   اللہ جانے کہ  اِس قسم کے  فتوے  دینے  والے  جو کہ  بُہت  بڑے  عالِم  نبے  ہوتے  ہیں ،  اور  اِن  فتووں  پر  عمل  کروانے  والے  جو  ذرا   کُچھ  چھوٹے  عالِم  ہوتے  ہیں  ،   مگر  ہوتے    عالِم  ہی  ہیں  ،  اللہ  تعالیٰ  کا  یہ  فرمان  کیوں  یاد  نہیں  رکھتے  ::
﴿قُل ھَل نُنَبِئُکُم بِالأَخسَرِینَ أعمَالاً Oالذَّینَ ضَلَّ سَعیُھُم فَی الحَیاۃِ  الدُنیا  وَ  ھُم یَحسَبُونََ  أنَّھُم  یُحسِنُونَ  صُنعَاً:::فرمایے(اے  نبی )کیا ہم تُمہیں  اُن کی خبر  نہ  دیں  جِن کے  اعمال  بہت  زیادہ خسارے  والے  ہیں O یہ  وہ  لوگ ہیں  جِن  کی  ساری  کوشش  دُنیا   کی  زندگی  میں  بھٹکی  ہوتی  ہے  اور  یہ سمجھتے کہ وہ  بہت  اچھے  کام کر  رہے  ہیں   سُور ت الکھف/آیات  104,103،
اِن  جیسے   عُلماء کرام،مُفتیانِ  عظام  ،  اِمام  الأنبیاء  رَسُولُ  اللہ  صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم   کا   یہ فتویٰ  کیوں   بُھول جاتے  ہیں  کہ  ﴿بَشِّرھَذِہِ  الاُمَۃَ بِالسَّنَا ءِ  وَ التَمکِینِ فِی البِلادِ وَ الرَّفعَۃِ فی الدِینِ، و َمَن عَمِلَ مِنھُم  بِعَمَلِ الآخرِۃ ِ للدُنیا،  فَلیسَ  لَہُ  فِی الآخرِۃِ  مِن نصِیبٌ:::اِس  اُمت کو  بُلند  ر تبوں  اور  ملکوں میں  اُس کی مضبوطی  اور  دین کی  بُلندی کی  خُوشخبری  دو  ،  اور  اُن (میری  اُمت کے  لوگوں )میں  سے  جِس نے آخرت  کا  کوئی  کام  دُنیا  کے کِسی مقصد کے  لیے کیا تو  اُس کے  لیے آخرت  (کی   خیر )میں  کوئی  حصہ  نہیں
اِس حدیث شریف کو اِمام  احمد اور  اُنکے  بیٹے  عبداللہ  نے  زوائد المسند میں ،  اِمام  ابنِ  حبان  نے  ا پنی  صحیح  میں  ،  اور  اِمام  الحاکم نے  اپنی  المُستدرک  میں  اِس حدیث  کو  روایت  کیا ،  اور  اسے صحیح  قرار  دیا  ،  اِمام  الذھبي  نے  بھی  اِمام  الحاکم  کی  بات  کو  درست  قرار  دیا ،  إِمام  الالبانی  نے  کہا  کہ  عبداللہ  ابن  احمد  کی  سند  اِمام  بُخاری  کی  شروط  کے مطابق صحیح   ہے  ۔رحمہم اللہ جمعیاً ۔
تو  دُنیا   کی  چند  چیزیں  حاصل کرنے کے  لیے  دِین  کی آڑ  لینے  والے  اللہ    تعالیٰ  اور  رَسُول  اللہ  صلی اللہ  علیہ و  سلم کے  اِن  اِرشادات پر  ذرا  غور  فرمائیں  اور اپنی  اور  دوسروں  کی  آخرت  تباہ  نہ  کریں  ،  نہ خود  شیطان  کا  کھلونا  بنیں اور  نہ  ہی  دوسروں  کو  شیطان کے  ہاتھوں  میں  پہنچائیں  ،  یہ  بدبخت  تو  ہر  وقت  اِنسان  کو  دھوکہ  دیتا  رہتا ہے ،  کِسی کے مرنے  کے  بعد  اُس کے  لواحقین  کو  سب سے  زیادہ  جِس  بات  کے  ذریعے  شیطان  بھٹکاتا  ہے ،  وہ  ہے مرنے  والے کے لیے  اُس کے ساتھ  یا  اُس کے  بعد  کُچھ ثواب پہنچوانا، اسی عمل کو """  اِیصالِ  ثواب """ کہا جاتا ہے ،
 کُچھ  لوگ تو مرنے  والے کے مرتے  ہی  اُسے  ثواب  پُہنچانا  شروع کر دیتے  ہیں اور  کُچھ لوگ  مُردہ  دفنانے کے  بعد شروع  کرتے  ہیں  ،  اِن کاموں  میں  سے  جو کہ  اِس  موقع  پر  کیے  یا  کروائے  جاتے  ہیں  ،  کیا  درست  ہے  اور  کیا  نہیں ؟
الحمد للہ ، اِس کتاب میں اِس مسئلہ کو  قُران  کریم اور صحیح سُنّت مبارکہ   کی  روشنی  میں  وضاحت کے ساتھ  بیان  کیا  گیا ہے ،  اور الحمد للہ یہ  بھی  بیان  کیا  گیا ہے  کہ  ہماری شریعت  مُطھرہ  میں  وہ  کون سے  کام  ہیں  جِن کا  ثواب  اِنسان  کے  مرنے  کے    بعد اُسے  پُہنچتا  ہے  ۔
میں  نے  اِس  کِتاب  کو   آسان  اور  بالکل  عام  فہم  زبان  میں  لکھا  ہے  اور  ہر ممکن  کوشش  کی  ہے  کی  ایسے  اِلفاظ  اِستعمال  نہ  کیے  جائیں جِنہیں سمجھنا  پڑہنے  والوں  کے  لیے   مُشکل  ہو  ،  ہو  سکتا  اِس  وجہ  سے  پڑہنے  والوں  کو  کئی  الفاظ  یا جملے  لغوی قواعد کے خلاف  محسوس  ہوں  ،
ایسی کسی غلطی پر نظر کرنے والے قاری سے گذراش ہے کہ وہ مذکورہ بالا بات کو یاد رکھے ، کہ میں نے اِس کتاب کو لکھتے ہوئے الفاظ کی لغوی درستگی اور خوش نمائی کی طرف کچھ توجہ نہیں رکھی، اور نہ ہی ادبی رنگینی کی طرف ، میرا ہدف عام قاری کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانی سے سمجھ میں آنے والے اسلوب میں لکھنا تھا ،اسی لیے اُردُو کی لکھائی کے عام معمول سے ہٹ کر میں نے اُردُو عبارات پر بھی ضروری  أعراب کو مسلسل ظاہر کیا ہے ،
قُرآن حکیم  کی  آیات شریفہ  ،  أحادیث مُبارکہ،  اور  ائمہ (اِماموں )رحمہم اللہ جمعیاً   کے اقوال (باتوں) کا  ترجمہ بھی سلیس  ز ُبان  میں  کِیا  ہے  ،  جہاں  جہاں  جو  کُچھ  قوسین (  )کے  درمیان  ہے  وہ  بات  کی  روانی  برقرار  رکھتے  ہوئے  اُس کے  معنی  اور  خاص  طور  پر  اُس  بات  کے  مفہوم  کو  واضح  ترین کیے جانے کی غرض سے اضافہ ہے ، تا  کہ پڑھنے  والا  تعلیمی اعتبار سے خواہ  کِسی  بھی  طبقے  سے تعلق  رکھتا   ہو بات  کو  اچھی طرح  سے  سمجھ  سکے  ،  اِن شاءَ  اللہ  تعالیٰ ۔
ہر  اچھائی  کی  توفیق  اللہ  تعالیٰ  کی  طرف سے  ہوتی  ہے ،  اور  ہر غلطی  نفس  کی  جانب  سے  ،  اور معصوم  سِوائے  نبیوں  اور  رَسُولُوں کے  کوئی  نہیں  ہوتا ،  لہذا  قارئین سے  گُذارش ہے  کہ  اگر  وہ  میری  کِسی غلطی  کو  پائیں  تو  مجھے  اُس  کی  اِطلاع  ضُرور  کریں  ،  تا  کہ  اُس  کی  اِصلاح  کی  جا   سکے  ،  اِن شاء  اللہ ُ  تعالیٰ  ۔   
اللہ  تعالیٰ  میری  اِس  کوشش  کو  پڑھنے  اور  سُننے  والوں  کی  ہدایت  کا  ذریعہ  بنائے  ا ور  اِسے قبول فرمائے  اور  مُجھ  پر  راضی  ہو  ،  اور  میرے  اور  ہر  اُس مُسلمان  بھائی  کے  آثار  صالحہ  اور  عِلمِ  نافع  میں  شامل   فرمائے  جِس  نے  اِس  کی  تیاری  اور اِشاعت   میں  میری  مدد  کی  ۔  
عادِل  سُہیل  ظفر   ، بتاریخ ،   یکم  ،  جمادی  الثانی  1426  ہجری  /// متبادل2005/7/7 عیسوی۔

دوسرے اصدار کا مقدمہ

الحمد للہ ، اس کتاب کا پہلا اصدار تو 2005 عیسوئی میں ہی چھپ کر نشر ہو چکا ، اُس کے بعد ایک عرصہ تک اِس کتاب کی کتابت کے رنگ و ڈھب کو تبدیل کرنے ، اور اس میں کچھ اضافے کرنے کی نیت سے روکے رکھا،
اب اللہ کی عطاء کردہ توفیق سے اِس کا دوسرا اصدار تیار کر پایا ہوں ۔
اِس اصدار میں کئی عبارات میں  ایسے اضافے کیے گئے ہیں جو عبارات کو مزید آسان فہم کرنے والے ہیں ، اور "نذر " ماننے اور پورا کرنے کے بارے میں بھی بنیادی اور أہم معلومات شامل کی ہیں ۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکمل کتاب کے آن لائن مطالعہ کے لیے اور برقی نسخہ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ربط کی زیارت فرمایے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔