Wednesday, July 3, 2013

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کے لیے رمضان کی نصیحت ::: Advice for pregnant and lactating women

✽✽✽حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کے لیے رمضان کی  نصیحت✽✽✽
بِسّمِ اللہ الرّ حمٰنِ الرَّحیم
    اِنَّ اَلحَمدَ لِلِّہِ نَحمَدہ، وَ نَستَعِینہ، وَ نَستَغفِرہ، وَ نَعَوذ بَاللَّہِ مِن شَرورِ أنفسِنَا وَ مِن سِیَّأاتِ أعمَالِنَا ، مَن یَھدِ ہ اللَّہُ فَلا مُضِلَّ لَہ ُ وَ مَن یُضلِل ؛ فَلا ھَاديَ لَہ ُ، وَ أشھَد أن لا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہ وَحدَہ لا شَرِیکَ لَہ ، وَ أشھَد أن مُحمَداً عَبدہ، وَ رَسو لہ ::: بے شک خالص تعریف اللہ کے لیے ہے ، ہم اُس کی ہی تعریف کرتے ہیں اور اُس سے ہی مدد طلب کرتے ہیں اور اُس سے ہی مغفرت طلب کرتے ہیں اور اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں اپنی جانوں کی بُرائی سے اور اپنے گندے کاموں سے ، جِسے اللہ ہدایت دیتا ہے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا ، اور جِسے اللہ گُمراہ کرتا ہے اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے عِلاوہ کوئی سچا اور حقیقی معبود نہیں اور وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں :
حامل خواتین اور دودھ پانے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ روزے رکھنے سے پہلے اپنی طبیبہ (ڈاکٹر) سے مشورہ کریں ، اور اگر وہ انہیں روزے رکھنے کی اجازت دے دے تو پھر حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ افطار کے وقت کم مقدار میں کھائیں پیئں ، اپنی روز مرہ کی معمول کی خوراک کو  افطار سے سحری تک دو سے تین اوقات میں تقسیم کر کھائیں پیئں ، پہلا حصہ افطار ی کے وقت ، دوسرا چار گھنٹے کے بعد اور تیسرا سحری کے وقت ، اور سحری بھی بالکل آخری وقت میں جا کر کھائیں ، اور ان کھانوں میں دہی اور معمولی پتلی  لسی کا استعمال زیادہ کریں  ، چکنائی اور مٹھاس والی چیزوں کے کھانے پینے سے حتی الامکان پرہیز کریں ،
دُودھ پلانے والی خواتین اگر روزہ رکھنے کی اجازت پا لیں تو انہیں چاہیے کہ افطار سے سحری ختم کرنے تک اپنے دودھ پیتے بچے کی خوارک کا خیال رکھتے ہوئے کثرت سے پانی اور بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند  سائل چیزیں پیتی رہیں تا کہ ان کے روزے کے وقت میں بچے کی خوارک میں بھی تکلیف دہ کمی نہ ہو اور خود انہیں بھی کسی قسم کی مشقت میں نہ پڑنا پڑے ، اور انہیں کوشش کرنا چاہیے کہ افطار اور سحر کے درمیان بچے کو عام معمول سے کچھ زیادہ دفعہ دُدوھ پلاتی رہیں ،
ان نصحیتوں پر عمل کرنے سے ان شاء اللہ حاملہ خواتین اور دُودھ پلانے والی خواتین پر روزے کی مشقت تکلیف دہ ہو گی لیکن اگر وہ اس میں تکلیف محسوس کریں تو انہیں پھر سے اپنی طبیبہ سے مشورہ کر کے اگلے روزے رکھنا چاہیں ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔