Monday, October 20, 2014

::::::: جِہاد ، تعریف اور اِقسام :::::::



::::::: جِہاد ، تعریف اور اِقسام :::::::
بِسّمِ اللَّہِ الرّ حمٰنِ الرَّحیم
اِن  اَلحَمدَ  لِلِّہِ نَحمَدہٗ  وَ نَستَعِینہٗ  وَ  نَستَغفِرہٗ  وَ  نَعَوذ  بَاللَّہِ  مِن  شرورِ  أنفسِنَا  وَ مِن سِیَّئاتِ أعمَالِنَا ، مَن  یَھدِ ہ  اللَّہُ   فَلا  مُضِلَّ  لَہ ُ وَ   مَن  یُضلِل ؛ فَلا  ھَاديَ  لَہ ُ، وَ أشھَد  أن لا  إِلٰہَ  إِلَّا  اللَّہ  وَحدَہ  لا  شَرِیکَ   لَہ ، وَ  أشھَد  أن  مُحمَداً   عَبدہٗ  وَ  رَسو لہٗ:::بے شک خالص تعریف اللہ کے لیے ہے ، ہم اُس کی ہی تعریف کرتے ہیں اور اُس سے ہی مدد طلب کرتے ہیں اور اُس سے ہی مغفرت طلب کرتے ہیں اور اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں اپنی جانوں کی بُرائی سے اور اپنے گندے کاموں سے ، جِسے اللہ ہدایت دیتا ہے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا ، اور جِسے اللہ گُمراہ کرتا ہے اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک اللہ کے عِلاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں:::
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ہم مُسلمانوں میں ہمارے دِین کے بنیادی معاملات اور احکام کے مفاہیم اپنی اپنی عقلوں اور سوچوں کے مُطابق سمجھنا کسی جاں گزیربیماری کی طرح رچ چُکا ہے ، جِس کا شِکار ہمارے دِین کا تقریباً ہر حُکم اور ہر معاملہ کیا جاتا ہے ، ہر کوئی مُفتی ہے ، اور ہر کوئی مُفکر اِسلام ، اللہ اور اُس کے رسول کریم محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فرامین مُبارکہ کو ہر کوئی اپنی سمجھ کے مُطابق نافذ کرنے کی کوشش میں ہے ،
اِن شاء اللہ ، میں اِس مضمون میں اللہ اور اُس کے خلیل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکام کے مُطابق ،اِسلام کے اعلیٰ ترین أفضل ترین کاموں میں سے ایک کام [1]"""جِہاد """ کے بارے میں بنیادی معلومات پیش کر  رہا ہوں ، اللہ تعالیٰ پڑھنے والوں کے لیے یہ سمجھنا آسان فرما دے کہ اِسلام میں """جِہاد """ کیا ہے ؟؟؟ اور اللہ اُنہیں اِسلام کے نام پر بپا کیے جانے والے فساد کی پہچان کروا کر اُس سے بچنے اور اپنے دُوسرے مُسلمان بھائیوں بہنوں کو بچانے کی توفیق عطاء فرما دے ، 
:::::  جِہاد ، کا لغوی مفہوم ہے ::::: کِسی کام کو کرنے کےلیے اپنے تمام وسائل اور قوتوں کو اِستعمال کرنا۔
::::: اور شریعت میں اِسکا مفہوم ہے کہ ::::: مُسلمانوں کی طرف سے کافروں ، مشرکوں ، باغیوں اور مُرتد لوگوں کےخلاف  لڑائی اور جنگ کرنے میں اپنے تمام وسائل خرچ کرنا ۔
 :::::جِہاد کی فضیلت :::::
::::: اللہ تعالیٰ کا فرمان ::::: ﴿ إِنَّ اللَّہ َ أشتَریٰ مِن المؤمِنِینَ أنفُسَھُم بِأنَّ لَھُم الجَنَّۃ َ یُقَاتِلُون َ فی سبِیلِ اللَّہِ فَیَقتُلُونَ و یُقتَلُونَ ، وَعداً علِیہِ حَقاً فِی التَّوراۃِ و الأنجِیلِ و القُرانِ و مَن أوفَی بِعَھدِہِ مِن اللَّہ ::: بے شک اللہ نے اِیمان والوں کی جانیں اور اُن کے مال اُن سے اِس وعدے پر خرید لیے ہیں ، کہ اِسکے بدلے میں اُن کے لیے جنّت ہے ، (وہ لوگ اپنے مال و جان سے ) اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں ، پس قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں ، (اِس کام کے بدلے میں جنت دینے کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے )سچا وعدہ ہے (جو کہ )تورات میں اور اِنجیل میں اور قُران ہے ، اور اللہ سے بڑھ کر اپنے عہد کو پورا کرنے والا کون ہے﴾سورت التوبہ(9)/آ یت 111،
:::::  جِہاد کا شرعی حُکم ::::: جِہاد بحیثیتِ جِنس شریعت کے أحکام میں فرضِ عین ہے ، یعنی ہر ایک مُسلمان پر فرض ہے ، اور اپنی اقسام اور درجات کے مُطابق فرضِ کفایہ ہے ، یعنی اگر مسلمانوں میں سے کوئی ایک یا کچھ وہ کام کرنے لگیں تو باقیوں پر فرضیت نہیں رہتی۔
::: قُران کریم سے  دلیل ::: ﴿ وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ:::اور اِیمان والوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں  ، لہذا ایسا کیوں نہیں کیا جاتا کہ ہر جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے تا کہ وہ دِین کی سمجھ حاصل کریں اور جب (باہر جانے والے )واپس آئیں تو یہ(دِین کا عِلم حاصل کرنے والے ) لوگ(واپس آنے والوں کو شریعت کے احکام سُنا کر آخرت کے عذاب سے )ڈرائیں ، تا کہ(باہر جانے سے جو عِلم وہ نہ پا سکیں اُسے جان لیں اور اُس کے مُطابق اپنی زندگیوں میں)احتیاط کریں﴾سورت التوبہ(9)/آیت 122،
::::::حدیث شریف سے دلیل::: ﴿جاھِدُوا المُشرکِینَ بِألسِنَتِکُم،و أنفُسِکُم،وأموالِکُم، وأیدِیَکُم:::مُشرکِین سے جِہاد کرو ، اپنی زبانوں کے ذریعے ، اور اپنی جانوں کے ذریعے ، اور اپنے مال کے ذریعے ، اور اپنے ہاتھوں کے ذریعے﴾سُنن أبو داؤد/حدیث/2504کتاب الجھاد/باب18 ،سُنن  النسائی/حدیث3098/کتاب الجھاد/پہلا باب، امام الالبانی  رحمہُ اللہ نے صحیح قرار دِیا،
::: لیکن مندرجہ ذیل حالات میں سے کِسی حالت کے ظاہر ہونے کی صورت میں جِہاد فرضِ عین ہو جاتا ہے ::::
::: ( 1 ) ::: جب قِتال کے لیے مُقرر شُدہ مُسلمانوں کا سامنا دُشمن سے ہو جائے :::
:::  دلیل ::: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوهُمُ الْأَدْبَارَ O  وَمَن يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَىٰ فِئَةٍ فَقَدْ بَاءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ:::اے إِیمان والوں جب تم لڑائی کےلیے کافروں کے سامنے آ جاؤ تو اِن کی طرف کمر مت پھیرنا o  اور جو کوئی ، لڑائی کا پینترا بدلنے یا (اپنی )جماعت کی طرف پناہ لینے کے عِلاوہ اُن (کافروں )کی طرف کمر پھیرے گا وہ اللہ کے غضب میں داخل ہو جائے گا اور اُس کا ٹھکانہ دوزخ ہو گااوروہ بہت ہی بُری جگہ ہے﴾سورت الأنفال(8)/آیت 15 ،16 ۔
::: ( 2 ) ::: جب دُشمن مُسلمانوں کے کِسی ملک پر حملہ کر دے اور وہاں سے مسلمانوں کو نکالنا چاہے ، یا اُن کے مال اُن کی عزت کو لوٹنا چاہتا ہو ، اور وہاں کے مُسلمان اُس دُشمن کا مقابلہ نہ کر سکتے ہوں تو ایسی صورت میں اُس دُشمن کے خلاف جِہاد کرنا تمام مسلمانوں پر فرض عین ہو جاتا ہے :::
 جیسا کہ فلسطین، کشمیر ، افغانستان ، عِراق ،وغیرہ، میں ہو رہا ہے تو وہاں کے مُسلمانوں پر ، اور جغرافیائی لحاظ سے اُن کے قریبی مُسلمانوں پر، اُن کافروں کے خِلاف جو مُسلمانوں کے علاقوں میں داخل ہو کر مُسلمانوں کی جان مال عِزت لوٹ رہے ہیں ، جہاد کرنا فرض ہے ، اورایسے اُن کے قریب والوں پر اِس کی فرضیت پہلے اور پھراُن کے بعد والوں پر ، پھر اُن کے بعد والوں پر اور اسی طرح یہ سلسلہ چلنا چاہیے :::
::: دلیل ::: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا فِيكُمْ غِلْظَةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ::: اے اِیمان والوں اِن کافروں سے لڑو جو تُمہارے آس پاس ہیں ، اور اِن کافروں کوتُمہارے اندر سختی ملے ، اور یقین رکھو کہ اللہ متقی لوگوں کے ساتھ ہے﴾سورت التوبہ(9)/آیت 123۔
:::( 3 ) ::: جب مُسلمانوں کا خلیفہِ وقت اُن کو جِہاد (قِتال )کے لیے نکلنے کا حُکم دے ۔
:::دلیل ::: ﴿یا أِیھا الذِین َ أمَنُوۤا مَا لَکُم إِذا قِیلَ لَکُم انفِرُوا فی سبِیلِ اللَّہِ أَثَاقَلتُم إِلیٰ الأرضِ أَ رَضِیتُم بالحَیاۃِ الدُّنِیا مِن الأخِرۃِ فَمَا مَتَاعُ الحَیاۃِ الدُّنِیا فی الأخِرۃِ إِلَّا قَلِیلٌ:::اے اِیمان والوں تُمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تُم سے کہا جاتا کہ چلو اللہ کی راہ میں نکلو تو تم لوگ زمین کی طرف وزنی ہو جاتے ہیں(یعنی گویا کہ زمین کے ساتھ چِپک ہی جاتے ہو )کیا تُم آخرت کے عوض دُنیا کی زندگی پر راضی ہوتو (سن لوکہ)دُنیا کی زندگی کا مزہ آخرت میں کچھ تھوڑاسا ہی ہے﴾سورت البقرہ(2)/آیت 38 ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فرمان ﴿ لاَ هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا:::فتح کے بعد (مکہ سے کِسی اور طرف )کوئی ہجرت نہیں ہے ، لیکن جِہاد اور نیت (یعنی نیک نیتی کے ساتھ کوئی اچھا کام کرنے کے لیے کہیں جا رہنا )، اور جب (حاکم ِوقت )تُم لوگوں سے (جہاد کے لیے )نکلنا طلب کرے تو نکل پڑو ﴾مُتفقٌ علیہ ، صحیح البخاری /کتاب الجِہاد / پہلا باب ، صحیح مُسلم /کتاب الأمارۃ /باب20 ۔
:::جِہاد کا حُکم کبھی ختم یا منسوخ نہیں ہو گا :::
::: دلیل ::: ﴿الْخَیْلُ مَعْقُودٌ فی نَوَاصِیہَا الخَیرُ إلی یَومِ القِیَامَۃِ الأَجرُ وَالمَغنَمُ:::گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر بندھی ہوئی ہے (اور وہ خیر ہے )ثواب اور مال غنیمت﴾صحیح البُخاری /کتاب الجہاد /باب44،
اِس موضوع پر ایک روایت جو سنن ابی داؤد میں ہے کہ '''جب سے مجھے بھیجا گیا ہے جِہاد جاری ہو گیا ہے اور میری اُمت کے آخری لوگوں کی دجال سے لڑائی ختم ہونے تک رہے گا '''یہ روایت ضعیف یعنی کمزور اورناقابل حُجت ہے ، اِس لیےبطورِ دلیل اسے ذِکر نہیں کِیا ۔
::: جِہاد کی حِکمت اور مقاصد :::
 اللہ سبحانہُ و تعالیٰ کا فرمان ہے ﴿و قَاتَلُوھُم حَتَّی لَا تَکُون ُ فِتنَۃٌ و یَکُون ُ الدِّین ُ لِلّہ فَإِنِ انتَہَوُا فَلَا عُدوَانَ إِلَّا عَلیٰ الظَّالِمِینَ :::اور اِن (کافروں)سے لڑو ، جب تک کہ(کُفر کا )فتنہ ختم نہیں ہو جاتا اوردِین اللہ کے نہیں ہو جاتا (یعنی اللہ کا نازل کردہ دِین ہر طرف غالب نہیں ہو جاتا ) اور اگر یہ (فتنہ پھیلانے والے )باز آ جائیں (تو تُم بھی رک جاؤ )اور دشمنی صرف ظلم کرنے والے کے ساتھ ہی ہوتی ہے﴾سورت البقرہ(2)/آیت 193،
اور اِرشادفرمایا ہے ﴿وَقَاتِلُوھُمْ حَتَّی لاَ تَکُونَ فِتْنَۃٌ وَیَکُونَ الدِّیْنُ کُلُّہُ لِلّہ فَإِنِ انتَہَوْاْ فَإِنَّ اللّہَ بِمَا یَعْمَلُونَ بَصِیْر ::::اور اِن (کافروں)سے لڑو جب تک کہ(کُفر کا )فتنہ(پُوری طرح) ختم نہیں ہو جاتا اورسارے کا سارادِین اللہ کے لیے نہیں ہو جاتا (یعنی جب تک سارے دِین ختم نہیں ہو جاتے اوراللہ کا نازل کردہ دِین ہر طرف غالب نہیں ہو جاتا )اور اگر یہ(فتنہ پھیلانے والے )باز آ جائیں (تو تُم بھی رُک جاؤ کیونکہ )بے شک جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ وہ سب جانتا ہے﴾سُورت الانفال(8)/آیت 39 ،
اللہ وسبحانہُ و تعالیٰ کے اِن اوپر بیان کیے گئے فرامین سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جِہاد کی حِکمت ، اھداف اور مقاصد مندرجہ ذیل ہیں ،
::: (1) ::: اللہ تعالیٰ کی بات (یعنی دِین )کی سر بلندی اور نفاذ کے لیے جِہاد :::
:::دلیل ::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فرمان ﴿مَن قاتلَ لِیَکُونَ کَلِمَۃُ اللَّہ ھي العُلیا فَھُوَ فی سَبِیل اللَّہِ:::جِس نے اللہ کی بات کی سر بلندی کے لیے قتال (لڑائی )کی وہ اللہ کی راہ میں (لڑائی ، جِہاد )کرنے والا ہے﴾مُتفقٌ علیہ ، صحیح البخاری ، کتاب الجہادو السیر /باب ١٥ ، صحیح مسلم / کتاب الامارہ /باب ٤٢ ۔
::: (2) :::  مظلوموں کی مدد کرنے کے لیے جِہاد:::
::: دلیل ::: اللہ تعالیٰ کا فرمان ﴿وَمَا لَکُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ وَالْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِیْنَ یَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ ھَذِہِ الْقَرْیَۃِ الظَّالِمِ أَھلُہَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنکَ وَلِیّاً وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنکَ نَصِیْراً:::تُم لوگوں کو کیا (روکاٹ )ہے کہ اللہ کی راہ میں لرائی نہیں کرتے ہو جبکہ عورتوں مَردوں اور بچوں میں سےبے بس لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اِس بستی میں سے نکال دے جِس کے لوگ(ہم پر )ظُلم کرنے والے ہیں ، اور (اے ہمارے رب ہمیں اِس ظُلم سے نکالنے کے لیے ) اپنے پاس سے ہمارے لیے کوئی حاکم بنا دے اور اپنے پاس ہمارے لیے کوئی مدد گار بنا دے﴾سورت النِساء(4)/آیت 75 ۔
::: (3) ::: اِسلام کے دشمنوں کے خِلاف اور اِسلام کی حفاظت کے لیے جِہاد :::
::: دلیل ::: اللہ تعالیٰ کا فرمان ﴿ الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ:::حُرمت والے مہینے کے بدلے حُرمت والا مہینہ ہے ، اورحرمتوں کا بدلہ ہے ، لہذا جو کوئی تُم پر زیادتی کرے تو تُم لوگ بھی اُسی زیادتی کے برابر اُس سے بدلہ لو اور اللہ سے بچو (یعنی اُس کے عذاب سے بچو )اور جان رکھو کہ بے شک اللہ تعالیٰ (اللہ کے عذاب سے )بچاؤ اِختیار کرنےوالوں کے ساتھ ہے ﴾سورت البقرہ(2)/آیت 194،
:::  جِہاد کی چار اِقسام (قِسمیں ) ہیں  :::
:::  (1) :::  نفس کے خِلاف جِہاد ::: اور اِس کے چار درجات (درجے)ہیں ۔
::: ( 1 ) ::: دِین اور ھدایت کا عِلم اور کام سیکھنے کے لیئے نفس کے خِلاف جِہاد ۔
::: ( 2 ) ::: عِلم حاصل کرنے کے بعد اُس پر عمل کرنے کےلیئے نفس کے خِلاف جِہاد ۔
::: ( 3 ) ::: عِلم حاصل کرنے کے بعد اُسکی طرف لوگوں کو بلانے ، اور وہ عِلم لوگوں کو سِکھانے کے لیے نفس کےخِلاف جِہاد ۔
::: ( 4 ) :::  اللہ کے دِین کی دعوت میں پیش آنے والی مصیبتوں اور پریشانیوں پر صبر کرنے کے لیئے نفس کے خِلاف جِہاد ۔
::: (2) شیطان کے خِلاف جِہاد ::: اِس کے دو  دَرجات ہیں :::
:::  ( 1 ) :::  اِیمان اور عقیدے میں جو شکوک و شبہات ، اور وسواس شیطان کی طرف سے ڈالے جاتے ہیں اُن کو دُورکرنے کے لیے اور خود کو اُن سے محفوظ رکھنے کے لیے شِیطان کے خِلاف جِہاد ۔
:::  ( 2 ) :::  بُرے کاموں کا لالچ ، اور گُناہوں کی رغبت ، جو شیطان کی طرف سے اِنسان کے دِل و دِماغ میں پیدا کی جاتی ہے اُسکو دور کرنے اور خود کو اُس سے محفوظ رکھنے کے لیئے شیطان کے خِلاف جِہاد ۔
:::  (3) کافروں اور مُشرکوں کے خِلاف جِہاد ::: اِسکے بھی چار درجات ہیں :::
:::  ( 1 ) :::   دِل کے ذریعے جِہاد ۔  :::  ( 2 ) :::   ز ُبان کے ذریعے جِہاد ۔
:::  (3) :::   مال کے ذریعے جِہاد ۔   ::: ( 4 ) :::   ہاتھ کے ذریعے جِہاد ۔
:::(4) ظلم کرنے والوں ، بدعت ، اور مُنکرات پر عمل کرنے اور کروانے والوں کے خِلاف جِہاد :::
اِسکے تین درجات ہیں :::
::: ( 1 ) ::: ہاتھ کے ذریعے جِہاد ، یعنی مُسلمان اِن کاموں کو ہاتھ سے روکا جائے ، لیکن اگر ایسا نہ کر سکتا ہو تو ،
:::  (
2 ) ::: ز ُبان کے ذریعے جِہاد ، یعنی زُبان سے اِن چیزوں پر اِنکار کِیا جائے لوگوں کو اِن کے غلط ہونے کے بارے میں قُران و سُنّت کی دلیل کے ساتھ بتایا جائے ، لیکن اگر اِسکی قُدرت بھی نہ رکھتا ہو تو ،
::: ( 3 ) :::   دِل کے ذریعے جِہاد :::
:::::::::  حاصلِ کلام، یہ ہے کہ ،،،، جِہاد کے کُل تیرہ درجات ہیں ،اور جِہاد بحیثیتِ جِنس فرضِ عین ہے ، یعنی ہر مُسلمان پر فرض ہے کہ مندرجہ بالا تیرہ درجات میں سے کِسی بھی درجے میں اللہ کی را ہ میں جِہاد کرے ، جہاد کی تمام تر اِقسام اور اُن میں سےصرف چوتھی قِسم ایسی ہے جِس میں ایک مُسلمان دوسرے مسلمان کے خِلاف جہاد کرے گا ،
آئیے ذرا اِس معاملے کی تفصیل کو سمجھیں ، کیونکہ اِس میں غلط فہمی اور کم عِلمی یا لا عِلمی کی وجہ سے ہمارے کئی مُسلمان بھائی بہن وہ کام کرتے اور اُن کی دعوت دیتے ہیں جو حرام ہیں ،
چوتھی قِسم کا جہاد ، ظُلم کرنے والوں ، بدعت ، اور مُنکرات پر عمل کرنے اور کروانے والوں کے خِلاف جِہاد ہے ، اور جیساکہ اُوپر بیان کیا گیا اِ س جِہاد کے تین درجات ہیں ،
اِس میں پہلی قِسم کے مُسلمان وہ ہیں جو ظالِم ہیں ،یاد رہے کہ کِسی پر بھی ظُلم کرنے والا پہلے خود اپنے اوپر ظلم کر رہا ہوتا ہے ، اوریاد رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ظُلم کرنے والے مُسلمان کو روکنے کا حُکم دیتے ہوئے اِرشاد فرمایا ﴿ انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا::: اپنے (مُسلمان )بھائی کی مدد کرو ظالم ہو یا مظلوم ﴾،
صحابہ نے عرض کِیا """ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا نَنْصُرُهُ مَظْلُومًا ، فَكَيْفَ نَنْصُرُهُ ظَالِمًا::: جو کوئی مظلوم ہو اُس کی مدد تو کرنا(سمجھ میں) آتا ہے، لیکن ظالم کی مدد کیسے کریں (سمجھ نہیں آیا )"""،
تو رسول اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا  ﴿تَأْْخُذُ فَوْْقَ یَدَیْہِ::: اُسکے ہا تھ کو پکڑ لو﴾صحیح البخاری /کتاب المظالم /باب 4،
دوسری روایت میں مزید وضاحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نےاِرشاد فرمایا ﴿انْصُرْ أَخَاکَ ظَالِمًا أو مَظْلُومًا:::اپنے (مُسلمان )بھائی کی مدد کرو ظالم ہو یا مظلوم ﴾
ایک صحابی نے عرض کِیا """ یا رَسُولَ اللَّہِ أَنْصُرُہُ إذا کان مَظْلُومًا أَفَرَأَیْتَ إذا کان ظَالِمًا کَیْفَ أَنْصُرُہُ ::: اے اللہ کے رسول اگر وہ مظلوم ہو تو میں اُسکی مدد کروں گا لیکن اگر وہ ظالِم ہو تو میں اُسکی مدد کیسے کروں؟"""،
 تواِرشاد فرمایا ﴿تَحْجُزُہُ أو تَمْنَعُہُ من الظُّلْمِ فإن ذَلکَ نَصْرُہُ::: اُسے ظُلم کرنے سے عاجز کر دو یا منع کرو ، بے شک یہ ہی اُسکی مدد ہے﴾صحیح البخاری / کتاب الاکراہ قول اللہ تعالیٰ اِلّا مِن اکراہ /باب 7 ،
رسول اللہ نے اپنی اُمت پر رحم کرتے ہوئے ہمیشہ مکمل راہنمائی فرمائی ، اور اِس موضوع کو بھی مکمل وضاحت سے سمجھایا کہ ، کوئی مُسلمان اپنے مُسلمان بھائی کو ظُلم سے روک کر درحقیقت اُس ظالِم کو اللہ کے عذاب سے بچنے میں مدد کرتا ہے ،
اور اُس کو روکنے کے دو طریقے ہیں ، اگر ہمت ہو تو اُس کا ہاتھ تھام کر اُسے ظُلم سے روکا جائے ، اور اگر ایسا نہیں تو اُسے ز ُبان سے منع کِیا جائے ، سمجھایا جائے کہ اُس کا عمل اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نافرمانی ہے اور خُود اُس کی اپنی جان پر آخرت کا ظُلم ہے جو وہ خُود کر رہا ہے ،
 لیکن کِسی مسلمان بھائی ، بہن کو کِسی ظُلم ، یعنی گناہ زیادتی غلطی سے روکنے کا یہ طریقہ ہر گِز نہیں کہ اُس کی جان مال یا عِزت پر حملہ کِیا جائے ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے حجۃ الوداع کے موقع پر صاف صاف یہ حُکم صادر فرمایا تھا ،
 ہونا تو یہ چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا حجۃ الوداع کا خطبہ ہر مسلمان کو یاد ہو ،
 بہر حال اُس کی مختلف روایات کا مجموعہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے سب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین  کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ﴿یہ دِن کونسا ہے ؟﴾،
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا """ اللہ اور اُس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں """،
جب کہ صحابہ  رضی اللہ عنہم اجمیعن بھی جانتے تھے کہ اِس سوال کا جواب کیا ہے ، لیکن یہ اُن کا اِیمان ، محبت اور ادب تھا کہ خاموش رہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اُن کے جواب کے انتظار میں کافی دیر تک خاموش رہے ،
 صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین  یہ خیال کرنے لگے کہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اِس دِن کو  کوئی اور نام عطاء فرما دیں گے ،
 کافی دیر بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نےاِرشادفرمایا ﴿ کیا یہ قُربانی کرنے کا دِن نہیں ہے ؟﴾ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا"""جی ہاں بے شک """،
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ﴿یہ مہینہ کون سا ہے ؟﴾،
 صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے فرمایا """اللہ اور اُس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں """،
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اُن کے جواب کے انتظار میں کافی دیر تک خاموش رہے ،
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین یہ خیال کرنے لگے کہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اِس کو کوئی اور نام عطاء فرما دیں گے ،
کافی دیر بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ﴿کیا یہ حج کا مہینہ نہیں ہے ؟﴾،
 صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا"""جی ہاں بے شک """،
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا ﴿یہ شہر کون سا ہے ؟﴾،
 صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے فرمایا"""اللہ اور اُس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں"""،
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اُن کے جواب کے انتظار میں کافی دیر تک خاموش رہے ،
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین یہ خیال کرنے لگے کہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اِس کو کوئی اور نام عطاء فرما دیں گے ،
 کافی دیر بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نےاِرشاد فرمایا ﴿کیا یہ حُرمت والا شہر (مکہ المرمہ )نہیں ہے ؟ ﴾،
 صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا """جی ہاں بے شک """،
یہ سوال کرنے کا مقصد صحابہ کے ذہنوں اور دِلوں میں اِن تینوں چیزوں کی حُرمت اور تقدس کی تاکید اُجاگر کرتے ہوئے اپنے اگلے فرمان کی اہمیت کا احساس دِلانا تھا ، ورنہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین بھی یہ سب باتیں جانتے تھے ،
 صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی طرف سے جواب اور با تاکید جواب کے بعدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نےاِرشاد فرمایا ﴿فإن دِمَاء َکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَ أعرَاضُکُم عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ھَذا فی شَہْرِکُمْ ھذا فی بَلَدِکُمْ ھذا إلیٰ یَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّکُمْ ألا ھَل بَلَّغْتُ ، وَ أنتْم تْسألْونَ عَنِی فَمَا أنتْم قَائِلْونَ ؟:::تو پھر بے شک تمہارے خون اور تمہارے مال اور تمہاری عِزتیں ایک دوسرے پر اسوقت تک جب تم اپنے رب سے ملو گے ، حرام ہیں ، بالکل تمہارے اِس شہر میں ، تمہارے اِس مہینے میں تمہارے آج کے دِن کی طرح (حرام ہیں ، اور اب یہ بتاؤ کہ )کیا میں نے (اللہ کا )پیغام پہنچا دِیا (کیونکہ )تُم لوگوں سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تُم لوگ کیا جواب دو گے﴾
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا """ نَشھَدْ إِنَکَ قَد بَلّغتَ رِساَلاتِ رَبِکَ و أدِیتَ ، و نَصَحَتَ لِاْمتَکَ ، و قَضِیتَ اَلَّذِی عَلِیکَ:::ہم گواہی دیں گے کہ آپنے اپنے رب کے پیغامات کی تبلیغ کر دی اور (اپنے فرض کی )أدا ئیگی کر دی ، اوراپنی اُمت کو نصیحت کر دی ، اور جو آپ پر فرض تھا وہ آپ نے پورا کر دِیا """،
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی شہادت کی اُنگلی آسمان کی طرف اُٹھا کر اور پھر صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی طرف اِشارہ کرتے ہوئےاِرشاد  فرمایا ﴿اللَّھْم فَأشھِد ، اللَّھْم فَأشھِد ، اللَّھْم فَأشھِد فَلْیُبَلِّغْ الشَّاھِدُ الْغَائِبَ فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَی من سَامِعٍ فلا تَرْجِعُوا بَعْدِی کُفَّارًا یَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ:::اے اللہ گواہ رہ ، اے اللہ گواہ رہ ، اے اللہ گواہ رہ(لوگو )جو یہاں موجود ہے وہ (یہ باتیں )اُن تک پہنچا دے جو موجود نہیں ہیں ، ہو سکتا ہے جِس تک بات پہنچے وہ یہاں سننے والے سے زیادہ (اُس بات کی )حفاظت کرنے والا ہو ، پس (میں نے جو کہا ہے وہ یاد رکھا جائے اور )میرے بعد ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ کر واپس کافر نہ بن جانا﴾صحیح البخاری حدیث 1654/کتاب الحج /باب 131 الخطبۃ ایام منی ، کتاب العِلم /باب 9 ، کتاب الأضاحی / باب 5 ، کتاب الأذان / باب 43 ، کتاب الحدود / باب 9 ، صحیح مُسلم حدیث ،1659/کتاب القسامۃ و المحاربین والقصاص والدیۃ / باب 9 ، حدیث 1218کتاب الحج /باب19 حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی روایات ،
اور عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے ﴿اللہ کی قسم جِس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اُن کی اُمت کے لیے وصیت ہے ﴾صحیح البخاری ، کتاب الحج /باب 131،
اُمتِ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو یہ وصیت بھول چکی ہے یا یہ کہیے کہ جنہیں یاد تھی وہ بھی آج کے اُمتیوں کے لیے بھولی بسری بات ہیں تو وصیت کیا یاد ہو گی ، اور یہ بنیادی ترین اسباب میں سے ایک ہے کہ ہم آج وہاں ہیں جہاں نہیں ہونا چاہیے تھا اور وہاں نہیں ہیں جہاں ہونا چاہیے تھا ،
بات ہو رہی تھی ، کہ کِسی ظالِم کو ظُلم سے روکنا بھی جِہاد ہے ، مُسلمانوں میں سے مُنکرات پر عمل کرنے اور کروانے والے یعنی مُسلمان مُشرک اور بدعتی کو شرک و بدعت سے روکنا بھی جِہاد ہے ، اور اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حُکموں کے خِلاف کام کرنے اور کروانے والے حاکموں اور محکوموں کو روکنا بھی جِہاد ہے ، لیکن اِس جِہاد میں کِسی مُسلمان کی جان مال عِزت پرہاتھ ڈالنا حرام ہے ، پس یاد رکھیے ، اور خُوب اچھی طرح سے یاد کر لیجیے کہ کوئی حلال کام کرنے کے لیے کوئی حرام ذریعہ یا طریقہ اختیار کرنے سے وہ حرام ، حلال نہیں ہو جاتا ،
کوئی بھی مُسلمان جو کِسی بھی مُنکر یعنی ناجائز و حرام کام میں ملوث ہے تو وہ اپنی جان پر ظُلم کرنے والا ہے ،
اور اپنے اِس ظالِم مُسلمان بھائی یا بہن کو روکنے کے لیے ہمیں اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تعلیم پر عمل کرنا ہے جِس کا ذِکر گذر چکا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فرمان کے مُطابق ظلم کو ہاتھ سے روکنے کامطلب ہر گِز ہر گِز یہ نہیں کہ اپنی عقل اور فلسفے کی بنیاد پر کِسی کلمہ گو کو کافر، مُشرک یا بدعتی وغیرہ قرار دے کر اُس کی جان مال و عِزت پر حملہ آور ہونا ہے ، یہ جِہاد نہیں فساد ہے ، جیسا کہ اب ہم اپنی صفوں میں ایسے کئی نام نہاد مُجاھد دیکھتے ہیں جو اپنے تیئں اصلاح ، خیر اور توحید کا نفاذ کرنے کے لیے کلمہ گو مُسلمانوں کی جان ، مال اورعِزت پر حملہ آور ہوتے ہیں ، یہ جِہاد نہیں فساد ہے ،
اللہ تعالیٰ ہمیں اُس دِین کو جو اُس نے تمام تر مخلوق سے الگ اور بُلندی پر رہتے ہوئے ، وہاں سے اپنے رسول مُحمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پرنازل فرمایا ، اور جِس طرح نازل فرمایا ، کِسی کمی یا زیادتی کے بغیر اپنی یا کِسی کی عقل و فلسفے یا رائے اور سوچ کے عمل دخل کے بغیر سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ، اور اُسی عمل ہمارا خاتمہ فرمائے اور اُس عمل کو قُبُول فرمائے ۔
والسلام علیکُم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ،
طلب گارِ دُعا ، آپ کا بھائی ،
عادِل سُہیل ظفر ۔
تاریخ کتابت :21/07/1428ہجری ، بمُطابق،04/08/2007عیسوئی،
تاریخ تجدید و تحدیث :25/12/1435ہجری،بمُطابق،19.10.2014عیسوئی۔


[1]  میں نے یہاں جہاد کو اعلیٰ و أفضل ترین کاموں میں سے ایک لکھا ہے ، ’’’ رُکن ‘‘‘ نہیں ، جِہاد کی اعلیٰ فضیلت کی بِناء پر  کچھ عُلماء کا یہ کہنا اور سمجھنا ہے کہ جِہاد اسلام کی بنیادی أرکان میں سے ایک ہے ، بالکل اُسی طرح جِس طرح کہ ’’’أمر بامعروف اور نھی عن المنکر‘‘‘ کی بہت اعلیٰ فضیلت ہے ، جِس کی بِناء پر کچھ عُلماء نے اُسے اِسلام کا چھٹا رُکن کہا ہے ،
یہاں میں کِسی لمبی چوڑی بحث میں داخل نہیں ہونا چاہتا تا کہ قارئین کرام مضمون کے اصل موضوع سے دُور نہ ہوں ، مُختصراً اتنا کہنا ہی کافی سمجھتا ہوں کہ جہاد کی افضلیت ایک مُسلَّم حقیقت ہے لیکن اُس کے رُکن ہونے کی کوئی خبر کوئی دلیل نہیں ۔  کِسی بھی عمل کو اُس کے اُسی  مُقام پر رکھنا اور ماننا ہی خیر ہے جِس پر اُسے اللہ سُبحانہُ و تعالیٰ ، اور ، یا، اُس کے رسول کریم محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون کا برقی نسخہ درج ذیل سے نازل کیا جا سکتا ہے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Saturday, October 18, 2014

۝ ۝ ۝ قران کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول ، قوانین)،،،،، تیسراقاعدہ 3 ۝ ۝ ۝


۝ ۝ ۝ قران کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول ، قوانین)،،،،، تیسراقاعدہ 3  ۝ ۝ ۝  
                        بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 
أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ
و الصَّلاۃُ والسَّلامُ عَلیٰ رَسولہ ِ الکریم مُحمدٍ و عَلیَ آلہِ وَأصحابہِ وَأزواجِہِ وَ مَن تَبِعَھُم بِاِحسانٍ إِلٰی یَومِ الدِین ، أما بَعد :::
اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے ﴿ وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ::: اور یہودی ، اور عیسائی ہر گِز آپ سے  اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ اُن کی مِلت کی پیروی نہ کرنے لگیں﴾ سُورت البقرہ (2)/آیت 120،
اللہ تبارک و تعالیٰ کا یہ مذکورہ بالا فرمان  ہمارے موضوع "قران میں بیان کردہ  قواعد(اصول ، قوانین)"میں   تیسرے  قانون کے طور پر بیان کیا جارہا ہے ،
اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ یہ مذکورہ بالا فرمان چودہ صدیاں پہلے نازل فرمایا گیا ، لیکن اللہ تعالی کے دیگر فرامین کی طرح یہ بھی آج تک ہم مسلمانوں کے لیے بالکل ہمارے موجودہ حال اور آنے والے مستقبل کی سچی خبرہے ، بلکہ ایک قاعدہ، ایک قانون ہے ، جِس کی سچائی اللہ تبارک و تعالیٰ ، اُس کو نازل فرمانے کے وقت سے لے کر آج تک دِکھا رہا ہے اور ہمیں اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اِس میں کبھی کہیں کوئی تبدیلی ہونے والی نہیں ، کیونکہ کہ ہمارے ، اور ساری ہی مخلوق کے اکیلے اور لا شریک خالق کی طرف سے مقرر ہے اور وہ اپنی مخلوق کے بارے میں سب ہی کچھ جانتا ہے ، حتیٰ کہ وہ کچھ بھی جو کچھ مخلوق اپنے بارے میں نہیں جانتی ،
یہ قاعدہ سُورت البقرہ میں نازل فرمایا گیا ، یہ سُورت  مدینہ المنور ہ میں نازل فرمائی گئی ، جب کہ وہاں اور اس کے اِرد گرد یہود اور کچھ دیگر اہل کتاب بستے تھے ، لہذا اِس سُورت میں عمومی طور پر اہل کتاب کی حقیقت اور اُن میں سے خاص طور پر یہود کی حقیقت بیان فرمائی گئی ، اور اُن بیان فرمودہ حقائق میں سے ایک حق یہ قاعدہ بھی ہے ،
اِس  آیت کریمہ ، جِس میں یہ قانون بیان فرمایا گیا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف سے یہودیوں کے تالیف قلب کی بہت سی کوششوں کے بعد نازل فرمائی گئی ، کیونکہ یہودیوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اُن نیک کوششوں میں سے کسی کا بھی کوئی اثر ظاہر نہیں ہو رہا تھا ، لہذا اللہ تبارک وتعالیٰ نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اُن کوششوں کو روکتے ہوئے ، یہودیوں اور عیسائیوں کے باطن کی حقیقت ظاہر فرماتے ہوئے ، مسلمانوں کے لیے ایک قانون ، ایک قاعدہ بیان فرمایا  دِیا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم)آپ (اور مسلمان) اِن عیسائیوں اور یہودیوں کے ساتھ کتنا بھی اچھا سلوک کرتے رہیں یہ لوگ اُس وقت تک آپ کے ساتھ راضی نہیں رہ سکتے جب تک کہ آپ اُن کےدِین میں داخل نہ ہوں ،  
إِمام ابن جریر الطبری رحمہُ اللہ نے اپنی معروف تفیسر"""جامع البيان عن تأويل آي القرآن""" میں  اِس آیت کی تفیسر میں لکھا """ يَعْنِي بِقَوْلِهِ جَلَّ ثَنَاؤُهُ ﴿وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ﴾ وَلَيْسَتِ الْيَهُودُ يَا مُحَمَّدُ وَلَا النَّصَارَى بِرَاضِيَةٍ عَنْكَ أَبَدًا، فَدَعْ طَلَبَ مَا يُرْضِيهِمْ وَيُوَافِقُهُمْ، وَأَقْبِلْ عَلَى طَلَبِ رِضًا اللَّهِ فِي دُعَائِهِمْ إِلَى مَا بَعَثَكَ اللَّهُ بِهِ مِنَ الْحَقِّ. فَإِنَّ الَّذِي تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ لَهُوَ السَّبِيلُ إِلَى الِاجْتِمَاعِ فِيهِ مَعَكَ عَلَى الْأُلْفَةِ وَالدِّينِ الْقَيِّمِ. وَلَا سَبِيلَ لَكَ إِلَى إِرْضَائِهِمْ بِاتِّبَاعِ مِلَّتِهِمْ؛ لِأَنَّ الْيَهُودِيَّةَ ضِدَّ النَّصْرَانِيَّةِ، وَالنَّصْرَانِيَّةُ ضِدُّ الْيَهُودِيَّةِ، وَلَا تَجْتَمِعُ النَّصْرَانِيَّةُ وَالْيَهُودِيَّةُ فِي شَخْصٍ وَاحِدٍ فِي حَالٍ وَاحِدَةٍ، وَالْيَهُودُ وَالنَّصَارَى لَا تَجْتَمِعُ عَلَى الرِّضَا بِكَ، إِلَّا أَنْ تَكُونَ يَهُودِيًّا نَصْرَانِيًّا، وَذَلِكَ مِمَّا لَا يَكُونُ مِنْكَ أَبَدًا، لِأَنَّكَ شَخْصٌ وَاحِدٌ، وَلَنْ يَجْتَمِعَ فِيكَ دِينَانِ مُتَضَادَّانِ فِي حَالٍ وَاحِدَةٍ. وَإِذَا لَمْ يَكُنْ إِلَى اجْتِمَاعِهِمَا فِيكَ فِي وَقْتٍ وَاحِدٍ سَبِيلٌ، لَمْ يَكُنْ لَكَ إِلَى إِرْضَاءِ الْفَرِيقَيْنِ سَبِيلٌ. وَإِذَا لَمْ يَكُنْ لَكَ إِلَى ذَلِكَ سَبِيلٌ، فَأَلْزَمْ هُدَى اللَّهِ الَّذِي لِجَمْعِ الْخَلْقِ إِلَى الْأُلْفَةِ عَلَيْهِ سَبِيلٌ::: اللہ جلّ ثناوہُ کی اپنے  فرمان﴿اور یہودی ، اور عیسائی ہر گِز آپ سے  اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ اُن کی مِلت کی پیروی نہ کرنے لگیں﴾ سے یہ مُراد ہے کہ ،،،اے محمد ، نہ تو یہودی اور نہ ہی عیسائی آپ پر کبھی  خوش اور راضی ہوسکتے ہیں ، لہذا آپ اُن کو راضی کرنے اور اُن کی موافقت پانے کی کوشش ترک فرما دیجیے ، اور جس حق کے ساتھ آپ کو بھیجا گیا ہے ، اُس کی طرف اُن لوگوں کو دعوت دے کر اللہ کی رضا طلب کیجیے ،کیونکہ آپ اُس حق میں سے جس کی طرف اُن لوگوں کو بلائیں گے وہی آپ کے اور اُن لوگوں کے محبت اور دِینء حق پر جمع ہونے کا سبب ہو گا ، اور آپ کے لیے اُن لوگوں کے دِین میں داخل ہو کر اُن لوگوں کی رضا حاصل کرنے  کی بھی کوئی راہ نہیں ، کیونکہ یہودیت ، نصرانیت کی ضد ہے ، اور نصرانیت ،یہودیت کی ضد ہے ،  اور کسی ایک شخص میں ، ایک ہی وقت میں یہودیت اور نصرانیت جمع نہیں ہو سکتیں ، اور یہودی اور نصرانی دونوں ہی بیک وقت اکٹھے  آپ سے راضی نہیں ہو سکتے،سوائے اِس کے کہ آپ خود یہودی یا نصرانی ہو جائیں ، اور یہ ایسا کام ہے جو آپ سے ہر گِز واقع نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی کبھی آپ کی ذات شریف میں دو متضاد دِین جمع ہو سکتے ہیں ، پس اگر آپ اپنی ذات شریف میں  اِن دونوں متضاد دِینوں کو جمع کرنے کی راہ نہیں پاتے توآپ کے پاس اِن دونوں فریقوں کی رضا حاصل کرنے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے ، اور اگر آپ کے پاس اِس کام کی تکمیل کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے تو پھر آپ اللہ کی عطاء کردہ ہدایت پر مضبوط رہیے جو کہ ساری ہی مخلوق کے لیے محبت کی راہ ہے """
پس ، اے محترم قاری ، آپ اُس پر غور فرمایے جو کچھ  اِس عظیم قاعدے میں بیان فرمایا گیا ہے ،اور اُس وعید پر غور فرمایے جو اِس عظیم قانون میں مذکور ہے ،،، کہ یہ وعید کس کے لیے ہے ؟؟؟ اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ وعید براہ راست  کسے دی ہے ؟؟؟
جی ہاں ، اللہ جلّ و عُلا نے یہ وعید اپنے سب سے اعلی و أرفع رتبے والے بندے ، اپنے دوسرے اور آخری خلیل ، اپنے آخری رسول و نبی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دی ،،،، جب کہ اِس بات کا کوئی امکان تک بھی نہیں تھا کہ وہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ کے دِین حق کی بجائے کسی اور دِین کی طرف مائل بھی ہو جاتے ،  کیونکہ وہ اللہ کی عصمت میں تھے ، معصوم تھے ، اور وہی آخری معصوم تھے ،،،جب اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے لیے یہ وعید ہے ، اور کافروں بالخصوص یہودیوں اور عیسائیوں کی رضا حاصل کرنے کی واحد صُورت اُن کافروں کی ملت میں شامل ہونا بتادِیا گیا ہے ،،،، تو پھر کسی اور کے لیے اس سے محفوظ رہنے کی کیا گنجائش ہے ؟؟؟
کسی اور کے لیے بھی یہ ہر گِز ہر گِز ممکن نہیں کہ وہ یہود یوں اور عیسائیوں کی ملت میں شامل ہوئے بغیر اُن کی رضا اور خوشی حاصل کر لے ، خواہ وہ اُن کے لیے اپنے مُسلمان بھائیوں بہنوں کی حتی کہ اپنی بھی جان مال عِزت و عِفت سب کچھ اُجاڑ کر رکھ دے ، وہ کافر پھر بھی اُس سے راضی نہیں ہوں گے ،
اور صِرف  اتنا ہی نہیں ، بلکہ یہ بھی ہے کہ جو کوئی بھی کافروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اُن کی باتیں مانے گا ، اُن کی خواہشات کے مطابق عمل کرے گا وہ درحقیقت  بے آسرا اور بے مددگار ہو گا ، جو کوئی بھی اُس کا ساتھ دینے والا دِکھائی دے گا وہ اصل میں اُس کا ساتھی اور مددگار نہیں ہو گا ، بلکہ اُس کو بھی راہ سے ہٹانے کی تاڑ میں ہو گا ،  اور اِن سب مصیبتوں سے بچنے کے لیے اللہ کی طرف سے اُس کا کوئی بھی حامی و مددگار نہ ہوگا ،
جی ہاں یہ ہی حق ہے ، کہ حق تعالیٰ نے اِسی آیت شریفہ کے اختتام میں اپنے خلیل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو  یہ اعلان کرنے کا حکم  بھی فرما دِیا ہے کہ ﴿قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ ::: کہیے ، یقیناً اللہ کی عطاء کردہ ہدایت ہی اصل حقیقی ہدایت ہے ، اورآپ کے پاس(حق کے بارے میں ) عِلم آ جانے کے بعد بھی اگر آپ نے اُن لوگوں کی خواھشات کی پیروی کی ، تو(یاد رکھیے کہ) اللہ سے(بچانے کے لیے) آپ کا کوئی بھی حامی نہ ہو گا اور نہ ہی کوئی مددگار ﴾
اے میرے اِیمان والے بھائیو، اور بہنو ، کچھ تدبر فرمایے کہ  اللہ تبارک وتعالیٰ نے اِنسانی زندگی کے معاملات  کو کِس طرح دو قِسموں میں تقسیم فرما کر انتہائی واضح فرما دِیا ہے کہ :
دو ہی راستے ، دوہی طریقے ہیں  ، (1) ہدایت ، اور (2) بے ہدایتی ، جس میں نفسانی ، ذہنی ، جسمانی ، ظاہری اور باطنی ہر قسم کی خواہشات اور افکار کی پیروی ہوتی ہے ،
اور یہ کہ ، اصل حقیقی ہدایت وہی ہے جو اللہ کی طرف سے عطاء ہوتی ہے ،
اور، یہ کہ ،  اس کے عِلاوہ جو کچھ بھی ہے وہ خواہشات اور افکار کی پیروی ہے ،  
إِمام ابن جریر رحمہُ اللہ نے اِس آیت کی تفسیر میں فرمایا :::
""" يَعْنِي جَلَّ ثَنَاؤُهُ بِقَوْلِهِ: ﴿وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ﴾ يَا مُحَمَّدُ هَوَى هَؤُلَاءِ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، فِيمَا يُرْضِيهِمْ عَنْكَ مِنْ تَهَوُّدٍ وَتَنَصُّرٍ، فَصِرْتَ مِنْ ذَلِكَ إِلَى إِرْضَائِهِمْ، وَوَافَقْتَ فِيهِ مَحَبَّتَهُمْ مِنْ بَعْدِ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ بِضَلَالَتِهِمْ وَكُفْرِهِمْ بِرَبِّهِمْ، وَمِنْ بَعْدِ الَّذِي اقْتَصَصْتُ عَلَيْكَ مِنْ نَبَئِهِمْ فِي هَذِهِ السُّورَةِ، ﴿مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ﴾. يَعْنِي بِذَلِكَ: لَيْسَ لَكَ يَا مُحَمَّدُ مِنْ وَلِيٍّ يَلِي أَمْرَكَ، وَقَيِّمٍ يَقُومُ بِهِ، وَلَا نَصِيرٍ يَنْصُرُكَ مِنَ اللَّهِ، فَيُدْفَعُ عَنْكَ مَا يَنْزِلُ بِكَ مِنْ عُقُوبَتِهِ، وَيَمْنَعُكَ مِنْ ذَلِكَ أَنْ أَحَلَّ بِكَ ذَلِكَ رَبُّكَ::: اللہ جلّ ثناوہُ اپنے  فرمان ﴿اگر آپ نے اُن لوگوں کی خواھشات کی پیروی کی﴾ میں یہ بتا رہا ہے کہ  ، اے محمد ، اِن یہودیوں اور عیسائیوں کی وہ خواھش جس کے ذریعے آپ انہیں اپنے بارے میں راضی کر سکتے ہیں ، وہ یہ ہے کہ آپ یہودی ہو جائیں یا نصرانی ، تو (صِرف )اِسی طرح ہی آپ اُن کی خوشنودی کی طرف جا سکتے ہیں ، اوراِس طریقے سے ہی  اُن کی پسند کی موافقت کر سکتے ہیں ،(اور اگر )آپ اس کے بعد جب کہ (اللہ کی طرف سے)اُن لوگوں کی گمراہیوں اوراُن کے رب کے ساتھ  کفر کے بارے میں عِلم آپ کے پاس آ چکا ہے، اور اس کے بعد کہ میں نے اِس سُورت میں  آپ کو اُن لوگوں کی خبریں دے  دی ہیں (لہذا) ﴿(یاد رکھیے کہ) اللہ سے(بچانے کے لیے) آپ کا کوئی بھی حامی نہ ہو گا اور نہ ہی کوئی مددگار ﴾، اس سے اللہ کی مراد یہ ہے کہ ، اے محمد (اگر آپ نے اُن لوگوں کی رضا کے لیے اُن کی خواھش کی پیروی کی تو )آپ کے معاملے کی (اللہ کے سامنے ) دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ ہو گا ، اور نہ ہی کوئی ایسا ہو گا جو آپ کے معاملے کو (اللہ کے سامنے)مضبوط کر سکے ، اور نہ ہی کوئی اللہ  سے بچانے کے لیے مددگار ہو گا ، کہ آپ سے وہ کچھ دُورر کرسکے جو اللہ کی طرف سے سزا کے طور پر آپ کی طرف نازل کیا جا سکتا ہے ، اور آپ کوا س سے (یعنی  اللہ کی سزا  کی پہنچ سے)روک  سکے، اگر اللہ نے آپ کے لیے ایسا کرنا قرار دے لیا تو (یقیناً آپ کو اللہ سے بچانےوالا کوئی نہ ہو گا )"""
محترم قارئین ، اچھی طرح سے غور فرمایے ، کہ اگر  کافروں ، بالخصوص یہودیوں اور عیسائیوں  کی خوشی حاصل کرنے کی کوشش میں ان کی خواھشات کے مطابق عمل کرنے پر اللہ کا عذاب اللہ کے محبوب ترین بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر اترنے  کی وعید ہے تو پھر کون ایسا ہو گا جو اِس سے محفوظ رہ سکتا ہے ؟؟؟
یقیناً اور پھر یقیناً اور بے شمار بار یقیناً کوئی بھی ایسا نہ تھا ، نہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے ،
پس ہر وہ شخص جو  کافروں ، بالخصوص یہود یوں اور عیسائیوں کی خوشی پانے کے لیے ، انہیں راضی کرنے کے لیے اُن کی خواہشات پر عمل کرتا ہے وہ اللہ کی طرف سے عذاب کا مستحق ہو جاتا ہے ،
قارئین کرام ، یہ قاعدہ ، یہ قانون ، اللہ تبارک وتعالیٰ، اکیلے لا شریک خالق  کی طرف سے بیان فرمودہ ہے ، کسی انسان ، یا کسی اور مخلوق کی سوچو فِکر کا نتیجہ نہیں ، اور اللہ جلّ و عُلا اپنی تخلیق کے بارے میں خوب جانتا ہے ﴿أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ:::کیا وہ نہیں جانتا جِس نے تخلیق کیا ہے ، جبکہ وہ باریک بین اور بہت زیادہ خبر رکھنے والا ہے ﴾، سُورت المُلک (67)/آیت 14،
جی ہاں یقیناً اللہ سبحانہ ُ و تعالیٰ اپنی مخلوق کے ظاہر و باطن کے سارے ہی معاملات اور احوال مخلوق سے زیادہ جانتا ہے اور مخلوق کی تخلیق سے پہلے تقدیر مقرر فرما چکا ہے ،پس ہر مخلوق کے خاتمے کے بعد بھی اس کے احوال کا عِلم رکھتا ہے ،
اِس اکیلے لاشریک خالق  اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اپنی مخلوق  کے کچھ لوگوں کے بارے میں جو اُن کی یہ حقیقت ایک قاعدے ، ایک قانون کی صُورت میں بیان فرمائی گئی ہے اِس میں رتّی برابر بھی شک کی گنجائش نہیں ،
لیکن ،،، افسوس صد افسوس کے مُسلمانوں کی صفوں میں ہی کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنے اکیلے اور لا شریک خالق کے بیان کردہ اِس قانون کے بارے میں مشکوک ہیں ، اور نہ صِرف  یہ کہ خود مشکوک ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اِس قاعدے کے بارے میں شکوک کا شِکار کرنے کی ملحدانہ کوششوں میں لگے رہتے ہیں ،
ان شکوک کی عام شکل یہ ہے کہ کچھ لوگ یہودیوں اور عسائیوں کو کافر نہیں  کہتے بلکہ انہیں اہل کتاب کہہ کر کفار کی گنتی سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ، اور یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کافر تو وہ ہے جو اہل کتاب نہیں ، جبکہ اُن لوگوں کا یہ فسفلہ اللہ اور اس کے رسول کریم محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فرامین کے بالکل خِلاف ہے ، لیکن شکوک کے شِکار اور شکوک پھیلانےو الے لوگ یا تو حق جانتے ہی نہیں اور یا پھر جان بُوجھ  کر اُس کی مخالفت کرتے ہیں ،
یہ شکوک کے شِکار یا شکوک پھیلانے والے خواہ حق کے بارے میں جاھل ہوں ، یا جانتے بُوجھتے ہوئے مخالفت کرنے والے ، دونوں کا ہدف مشترک ہوتا ہے کہ کسی طور مُسلمانوں  میں کفار کی چاہت، محبت ، لگاؤ ، میلان  پیدا کر دی جائے ، اور اُن کے سامنے اس طرح احساس کمتری کا شِکار کر دِیا جائے کہ مسلمان دِین اوردُنیا کے ہر معاملے میں اُن کافروں کی ہی پیروی کرنے لگیں ، یہاں تک کہ وہ نام نہاد مُسلمان رہ جائیں جیسا کہ اس وقت ہماری اکثریت کا حال ہے ، اور پھر بھی وہ کافر اور اُن کے لیےدانستہ یا نا دانستہ  کام کرنے والے ایسے مُسلمانوں پر راضی نہیں ،
کہیں اگر کسی اِکا دُکا کو کفار کی طرف سے دُنیاوی مال و متاع میں سے  کچھ یا بہت کچھ ملتا ہے تو اِس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ وہ اُس پر راضی ہو گئے ، بلکہ جب تک وہ اُسے استعمال کرنا چاہتے ہیں ، دُنیا کی لذتوں میں غرق کیے رکھتے ہیں ، اور جب اُن کا کام نکل جاتا ہے تو یا تو چھوڑ کر ایک طرف ہو جاتے ہیں اور یا پھر اسے قتل کر دیا جاتا ہے ، یہ ایک ایسی  مسلسل تاریخی حقیقت ہے جِس سے کوئی بھی دُرُست اور صحت مند عقل والا انسان اِنکار نہیں کر سکتا ، جِسے جاننے کے لیے اور سمجھنے کے لیے  قران و حدیث یا شرعی عُلوم کا قاری یا ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں ، اپنے اِرد گِرد ماضی بعید سے لے کر حال تک پر نظر کرنے سے ہی  یہ حقیقت آشکار ہوجا تی ہے ،
ایسا ہی ہوتا چلا آ رہا ہے ، ہو رہا ہے ، اور  ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا ، کیونکہ مُسلماں و کافر کے اکیلے خالق نے یہ قانون ، یہ قاعدہ بیان فرمادِیا ہے کہ کافر اور بالخصوص یہودی اور عیسائی کسی بھی مُسلمان سے خاص طور پر ،اور کسی بھی انسان سے عام طور پر ، اُس وقت تک راضی نہیں ہو سکتے جب تک کہ وہ  اپنا دِین  چھوڑ کر اُن کے دِین پر نہ آجائے اور اُن کی مِلت میں شامل نہ ہو جائے ،
میرے محترم قارئین ، ہمارے اکیلے خالق و مالک اللہ جلّ جلالہُ نے اپنی کتاب کریم قران حکیم میں، کافروں کی طرف سے  اِس قاعدے ، اِس قانون  پر عمل پیرائی کے کئی اور انداز ، اور کیفیات بھی ہمیں بتا ئی ہیں ، تا کہ ہم لوگ اُن کی کافروں کی حقیقت کے بارے میں کسی شک کا شکار نہ ہوں ،
اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا ہے ﴿ وَدَّ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ:::اہل کتاب  پر حق واضح ہو چکنے کے بعد (بھی) اُن کے نفوس  میں پائے جانے والے حسد  کی وجہ سے ، اُن کی اکثریت کی یہ خواھش ہے کہ وہ تُم لوگوں کے اِیمان (لاچکنے )کے بعد (بھی )تُم لوگوں کو پھر سے کافر بنا دِیں ﴾، سُورت البقرہ (2)/آیت 109،
اور اِرشاد فرمایا دِیا ہے کہ ﴿ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ وَصَدٌّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَمَنْ يَرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُولَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ::: آپ سے حُرمت والے مہینے میں لڑائی کے بارے میں پوچھتے ہیں، فرما دیجیے کہ اِس مہینے میں لڑائی کرنا بڑا گناہ ہے ، اور اللہ کے راستے سے روکنا ، اور اللہ سے کفر کرنا ، اور مسجد الحرام (کی حدود میں لڑنا ) اور مسجد الحرام کی حدود میں رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا ، اللہ کے ہاں (حرمت والے مہینے میں لڑائی کرنے سے بھی) بڑا گناہ ہے، اور فتنہ پھیلانا قتل سے بھی بڑا( گناہ )ہے ، اور یہ لوگ اُس وقت تک تُم لوگوں سے لڑتے ہی رہیں گے جب تک کہ ، یہ ایسا کر سکیں کہ تُم لوگوں کو تمہارے دِین سے واپس پھیر دِیں ، اور تم لوگوں میں سے  جو کوئی بھی اپنے دِین سے واپس (کفر)میں پلٹا، اور  کافر ہونے کی حالت میں مر گیا تو دُنیا اور آخرت میں ایسے لوگوں کے سارے ہی عمل برباد ہیں اور وہ لوگ جہنم والے ہیں جہاں وہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ﴾، سُورت البقرہ (2)/آیت 217،
اور اِرشاد فرما دِیا کہ ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ O بَلِ اللَّهُ مَوْلَاكُمْ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ::: اے  اِیمان لانے والو، اگر تُم اُن لوگوں کی پیروی کرو گے جنہوں نے کفر کیا تو وہ لوگ تُم لوگوں کو تُمہاری ایڑیوں  پر واپس پلٹا دیں گے ، اور  تُم لوگ نقصان اٹھاتے ہوئے (کفر میں) واپس ہو جاؤ گے O بلکہ (اِسی پر اِیمان رکھو کہ)اللہ ہی تُمہارا مولا ہے اور وہ سب سے بہترین مددکرنے والا ہے ﴾، سُورت آل عِمران(3)/آیات 149،150،
اِن آیات کریمات  کی روشنی میں یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ مُسلمان کواُس کے  دِین سے ہٹانا سب ہی کافروں کا ہدف ہوتا ہے ، اور اُن کافروں میں یہود ی او رعیسائی بھی شامل ہیں ، اور اِن دونوں معاملات کے بارے میں یہ مذکورہ بالا گواہیاں اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے ہیں ، جِس سے بڑھ کر حق جاننے والا کوئی نہیں ، اور جِس سے بڑھ کر سچ بولنے والا کوئی نہیں ﴿وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا ::: اور اللہ سے بڑھ کر سچی بات کرنے والا بھلا کون ہے﴾سُورت النِساء (4)/آیت 122،
اور یہی بات اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی  ز ُبان مبارک سے بھی اداکروائی ﴿مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلاَ مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلاَ هَادِىَ لَهُ إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ وَأَحْسَنَ الْهَدْىِ هَدْىُ مُحَمَّدٍ وَشَرَّ الأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلاَلَةٌ وَكُلَّ ضَلاَلَةٍ فِى النَّارِ :::جسے اللہ ہدایت دے اُسےکوئی گمراہ نہیں کر سکتا ، اور جِسے اللہ گمراہ کر دے اُسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں ،یقیناً سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے ، اور سب سے بہترین ہدایت محمد کی (لائی اور دی ہوئی)ہدایت ہے اور(دِین میں ) سب سے برے اور شر والے کام(خود ساختہ) نئے بنائے ہوئے کام ہیں، اور(دِین میں ) ہرایک  نیا (خود ساختہ) کام بدعت ہے ، اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں ہے﴾،سُنن النسائی/حدیث/1589کتاب العیدین/باب22 ، إِمام الالبانی رحمہ ُ اللہ نے صحیح قرار دِیا ،   
لہذا محترم قارئین ، خُوب اچھی طرح سے سمجھ لیجیے ، اور اِس پر اِیمان رکھیے کہ اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ کی طرف سے بیان کردہ یہ قاعدہ ، یہ قانون کہ ہے ﴿ وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ::: اور یہودی ، اور عیسائی ہر گِز آپ سے  اُس وقت تک راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ اُن کی مِلت کی پیروی نہ کرنے لگیں﴾، اور اس کے مطابق دیگر آیات کریمات جن میں سے کچھ کا ابھی ابھی ذِکر کیا گیا ہے ، سب اللہ کی طرف سے خبریں ہیں ، اور خبر کبھی منسوخ نہیں ہوتی ، کیونکہ کسی بھی  خبر کو غلط قرار دینا ، اسے منسوخ قرار دینے کا مطلب ہے کہ خبر کرنے والا جھوٹا ہے  ، اور اگر یہ معاملہ کسی بڑے رتبے والے انسان کے ساتھ ہو جائے تو اُس کی شخصیت داغدار ہو جاتی ہے تو بھلا معاذ اللہ ،  ایسے کسی معاملے کا  اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات شریف کے بارے میں ہونے کا تصور بھی کیا جا سکتا ہے ؟؟؟
یقیناً نہیں ،
کسی سچے انسان کی طرف سے آنے والی کسی خبر کی غلطی ظاہر ہونے پر یہ تصور کیا  جا سکتا ہے کہ اسے غلطی لگی ، یا اُس تک بات درست طور پر نہ پہنچی ، یا اُس نے بات کو ٹھیک سے نہ سمجھا وغیرہ وغیرہ ،
لیکن اللہ العلیم الخبیر کے بارے میں تو کسی بھی قِسم کے نُقص کے بارے میں سوچنا بھی کفر ہے اور یقینا غلط ہے ،  
پس یہ خبریں سب کی سب سچی ہیں  ،کسی ادنیٰ سے شک اور شبہے کے بغیر بالکل حق اور سچ ہیں ، ان  کی سچائی کی مسلسل گواہیاں انسانی تاریخ میں بھری پڑی ہیں ،  کہ کافر مُسلمانوں کی طرف سے ڈھیروں نرمیاں ، آسانیاں ، اور سہولیات پانے کے باوجود اُن سے راضی نہیں ہوئے اور نہ ہو سکتے ہیں ،
اور یہودی تو وہ بد ترین قوم ہیں کہ جنہوں نے رحمت للعالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف سے بے پناہ آسانیاں اور در گذر والے معاملات پانے کے باوجود اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے کھانے میں زہر مِلا دِیا ،
آخر میں ایک شک کے بارے میں وضاحت کرتا چلوں کہ اگر کچھ لوگوں کو کسی ایک کافر یا کچھ کافروں کے ساتھ کچھ ذاتی قِسم کے معاملات یا تجارتی معاملات کرنے  میں اُن کافروں کی طرف سے اچھائی ملتی ہے  تو اِس  کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ معاذ اللہ ،  اللہ جلّ جلالہُ کی دی ہوئی خبر  دُرُست نہیں ، یا زمانہ بدلنے کے ساتھ ساتھ اب اِس خبر کی افادیت بھی بدل گئی ہے ،
جی نہیں ، اور ہر گِز ہر گِز نہیں ، کسی ایک یا چند ایک کافروں کی طرف سے کوئی یا کچھ معاملات میں اچھائی ملنے کے بہت سے اسباب ہوتے ہیں جن میں سے سب سے بڑا سبب اُن کی دُنیاوی تجارتی غرض ہوتی ہے ، یا کوئی ڈر ہوتا ہے ، یا کوئی اور ایسی ذاتی مصلحت ہوتی ہے جس کے لیے وہ اچھے معاملات ظاہر کرتے ہیں ، لیکن جب جب جہاں جہاں اُن کی یہ مصلحتیں ختم ہو جاتی ہیں ، اُن کافروں کی یہ حقیقت جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ظاہر ہو جاتی ہے اور وہ کافر  لوگ ، مسلمانوں کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے کھانے میں زہر ملانے سے لے کر آج تک فلسطین ، افغانستان ، عراق، شام ،کشمیر اور برما میں کافروں کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم دیکھ لیجیے ،  جو کہ اللہ سُبحانہ ُ و تعالیٰ کے بیان کردہ اِس قاعدے ، اِس قانون کی سچائی کے منہ ُ بولتے ثبوت ہیں ، ایسے ثبوت جِن سے صِرف وہی انکار کر سکتا ہے، یا جِن کے بارے میں صِرف وہی شخص تاویلات پیش کر سکتا ہے جِس کی عقل و بصیرت کو اللہ نے مٹا دِیا ہو ،
اللہ جلّ و عُلا ہم سب کو اُس کے نازل کردہ حق کو جاننے ، پہنچانے ، ماننے اپنانے اور اسی پر عمل پیرا رہنے کی توفیق دے ،اللہ کے دِین اور اُس دِین کے ماننے والوں کے دُشمنوں کو پہچاننے اور اُن کی چالبازیوں کو ناکام کرنے کی ہمت دے ، والسلام علیکم۔
ڈاکٹر ، شیخ ، عُمر المقبل حفظہُ اللہ کے ایک درس""" قواعد قرانیہ ،القاعدۃ الرابعۃ و ثلاثون""" سے ماخوذ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: أہم وضاحت ::: خیال رہے کہ یہ مضامین محترم شیخ ، عُمر المقبل حفظہُ اللہ کے دروس سے ماخوذ ہیں ، نہ کہ اُن کے دروس کے تراجم ، بلکہ ان مضامین میں کم و بیش ساٹھ ستر فیصد مواد میری طرف سے اضافہ ہے، اس لیے اِن مضامین کو حرف بحرف محترم شیخ صاحب حفظہ ُ اللہ سے منسوب نہ سمجھا جائے  ۔
اور مضامین کا تسلسل بھی میں نے محترم شیخ صاحب کے دروس کے تسلسل کے مطابق نہیں رکھا ، بلکہ مصحف شریف میں آیات کے تسلسل کے مطابق رکھا ہے ۔ عادل سہیل ظفر ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ کتابت : 05/01/1435 ہجری ،بمطابق، 09/11/2013 عیسوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برقی نسخہ درج ذیل لنک سے اتارا جا سکتا ہے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔