Thursday, December 24, 2015

::::::: نومو فوبیا ، ایک نئی بین الاقوامی بیماری ، جس سے شاید ہی کوئی بالغ بچا ہوا ہو :::::::

::::::: نومو فوبیا ، ایک  نئی بین الاقوامی بیماری ، جس سے شاید ہی کوئی  بالغ بچا ہوا ہو :::::::
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
آپ اِس مضمون کا عنوان پڑھ کر  چونکیں تو ہوں گے ، اور شاید میری طبیعت کے بارے میں کچھ سوچا بھی ہو گا کہ یہ عادِل سہیل کو ہو کیا گیا ہے ؟
تو محترم قارئین ، معاملہ واقعتاً ایسا ہی ہے، کہ پچھلے چند سالوں میں ایک نئی بیماری ظاہر ہوئی ہے ، جِس نے تقریباً ساری ہی دُنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور شاید ہی بلوغت کی عُمر تک پہنچ چکے لوگوں میں سے کوئی اِس سے بچا ہوا ہو ،
بیماری  کی موجودگی کا المیہ تو اپنی جگہ ہے ہی، اُس سے  زیادہ خوفناک معاملہ یہ ہے کہ اِس بیماری کا تا حال کوئی عِلاج دریافت نہیں ہوا، اور نہ ہی مُستقبل میں اِس کے کسی عِلاج کے مل جانے کی کوئی اُمید ہے ،
سوائے اِس کے کہ دُنیا پر کچھ ایسے حالات واقع ہوجائیں جِن کی وجہ سے اِس بیماری کے وجود کے اسباب ختم ہو جائیں،
جی ، تو یہ بیماری، جس کا  دس بارہ سال پہلے کوئی وجود نہیں تھا، اب سن 2015عیسوئی کے درمیان تک  دُنیا میں پایے جانے والے، پندرہ سال سے 25سال تک لوگوں میں سے تقریباً %88فیصد ، اور اُس سےبڑی عُمر والوں میں سے تقریبا %77فیصد لوگوں پر حاوی ہو چکی ہے،      
اِس بیماری میں ہوتا یہ کہ مریض اپنی ایک چیز کے بارے میں ، اُس چیز کے کاموں کے بارے میں ، اُس چیز سے متعلق چیزوں کے بارے میں ہر وقت سوچتا ہے ، اور اِن سب کے بارے میں طرح طرح کے خوف کا شِکار رہتا ہے،
اِس بیماری کا نام ہے """نومو فوبیا:::NOMOPHOBIA"""،  جو کہ """No Mobile Phobia""" کا مخٖفف ہے،  یعنی """موبائل فون نہ ہونے کا خوف """،
"""فوبیا:::Phobia""" اُس """اُس خوف کو کہا جاتا ہے جو کسی خاص حالت یا کیفیت کی وجہ سے انسان میں پیدا ہوتا ہے، اور اِنسان مختلف قِسم کی  گھبراہٹ ، جھنجھلاہٹ ، اور غیر معمولی حرکات کا شِکار ہوجاتا ہے """،
آج کی دُنیا میں بالغ ہو جانے والوں کے ہاں موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے، یا موبائل فون کے کسی بھی وجہ سے غیر فعال ، مُعطل (Out Of Order)ہوجانے کی وجہ سے ، بلکہ صِرف اِس  اندیشے سے ہی کہ کہیں میر اموبائل فون بند نہ ہوجائے، عجیب و غریب گھبراہٹ ، جبھنجھلاہٹ ، اورغیر معمولی حرکات  ظاہر ہوتی ہیں ،اور اِسی کیفیت کو ایک فوبیا مانا گیا ہے، """نومو فوبیا:::NOMOPHOBIA"""، 
اِس بیماری کی درج ذیل علامات بتائی گئی ہیں ، انہیں توجہ سے پڑھیے ، کہ اگر اِن میں کوئی عِلامت آپ میں بھی پائی جاتی ہے تو پھر مان لیجیے کہ آپ بھی اِس بیماری کا شِکار ہو چکے ہیں ،
::: کسی کال اور  مسیج کے آنے یا بھیجنے کے بغیر ہی بار بار اپنے موبائل فون کو دیکھنا ، کھولنا ، چلانا ، اور بند کر دینا ،تحقیقات کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ ایک عام آدمی بھی، بلا ضرورت اور غیر محسوس طور پر تقریباً 30دفعہ اپنا موبائل فون دیکھتا ہے،
::: موبائل فون کے بند ہوجانے کا ڈر رہنا،  ::: ٹرانسمیشن سگنلز کے بارے میں پریشان رہنا،
:::  بار بار فون کی چارجنگ دیکھتے رہنا، ::: کسی بھی وقت فون کو بند کر دینے کی ہمت نہ پانا ،
::: سوتے وقت بھی فون کو قریب ہی رکھنا ، ::: حمام وغیرہ میں جاتے ہوئے بھی فون کو ساتھ رکھنا،
اگر آپ میں اِن میں سے کسی بھی ایک نشانی  کو خود میں پاتے ہیں ، تو جان لیجیے ، مان لیجیے کہ آپ بھی """نوموفوبیا""" کا شِکار ہیں ،
اور اگر آپ اِس بیماری سے نجات پانا چاہتے ہیں تو خود کو اپنے موبائل فون کے سپرد مت کیجیے ، اور اِسے اپناپیر و مرشد بننے مت دیجیے ،
والسلام علیکم۔طلبگارء دُعاء ، عادِل سُہیل ظفر۔تاریخ کتابت :24/02.1437ہجری، بمُطابق،06/12/2015عیسوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برقی نسخہ درج ذیل ربط پر میسر ہے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔